قومی خبریں

پی ایم مودی کی میزبانی میں ہند-وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس 27 جنوری کو

وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2015 میں تمام وسطی ایشیائی ممالک کا تاریخی دورہ کیا تھا، اس کے بعد ان ممالک کے ساتھ دو فریقی اور کثیر فریقی اسٹیجوں پر اعلی سطحی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستان 27 جنوری کو پہلے ہند وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس کا انعقاد کرے گا وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی میں ورچول توسط سے ہونے والی اس چوٹی کانفرنس میں قزاقستان، جمہوریہ کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان شرکت کریں گے پہلے ان لیڈران کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر آنے کا پروگرام بن رہا تھا لیکن کووڈ وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب اس اجلاس کا انعقاد ویڈیو لنک کے توسط سے کیا جائے گا۔

Published: undefined

ہندوستان اور وسطی ایشیا ممالک کے درمیان سربراہی سطح کا یہ پہلا اجلاس ہوگا جو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہندوستان کی بڑھتی قربتوں کی نشانی ہے۔ ہندوستان ان ممالک کو توسیعی ہمسایہ کے طور پر دیکھتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2015 میں تمام وسطی ایشیائی ممالک کا تاریخی دورہ کیا تھا، اس کے بعد ان ممالک کے ساتھ دو فریقی اور کثیر فریقی اسٹیجوں پر اعلی سطحی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined