قومی خبریں

اندرا سینا ریڈی نلو نے تریپورہ کے 20ویں گورنر کے طور پر حلف لیا

تلنگانہ کے سابق بی جے پی لیڈر اندرا سینا ریڈی نلو نے جمعرات کو یہاں راج بھون میں ایک تقریب میں تریپورہ کے 20ویں گورنر کے طور پر حلف لیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

اگرتلہ: تلنگانہ کے سابق بی جے پی لیڈر اندرا سینا ریڈی نلو نے جمعرات کو یہاں راج بھون میں ایک تقریب میں تریپورہ کے 20ویں گورنر کے طور پر حلف لیا۔ تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ نے انہیں نئے گورنر کو عہدے کا حلف دلایا۔ انہوں نے ستیہ دیو نارائن آریہ کی جگہ لی ہے۔

Published: undefined

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ مانک ساہا، ان کے کابینہ کے ساتھی اور اعلیٰ سول اور سیکورٹی حکام اور دیگر معززین موجود تھے۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ریڈی نلو نے کہا، ’’میں لوگوں کو بااختیار بنانے کے علاوہ انتظامیہ میں شفافیت اور جوابدہی کو برقرار رکھنا چاہوں گا۔ ریاست کی ترقی اور تریپورہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا میری ذمہ داری ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے تریپورہ کے لوگوں کی خدمت کرنے اور ترقی کے عمل میں حصہ ڈالنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ تین بار کے ایم ایل اے، ریڈی نلو نے 1983، 1985 اور 1999 کے انتخابات میں ملک پیٹ حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی، اور مشترکہ آندھرا پردیش اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

Published: undefined

ستر سالہ رہنما نے 2003 سے 2007 تک آندھرا پردیش میں بی جے پی کے صدر اور 2014 میں زعفرانی پارٹی کے قومی سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ حال ہی میں انہیں بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا تھا۔ ریڈی نلو گورنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے تلنگانہ کے دوسرے بی جے پی لیڈر ہیں، پہلے لیڈر بنڈارو دتاتریہ اس وقت ہریانہ کے گورنر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined