انڈیگو طیارہ(فائل)، تصویر: آئی اے این ایس
ناگپور ہوائی اڈے سے کولکاتا کے لیے اُڑان بھرنے والا انڈیگو ایئر لائنس کا ایک طیارہ منگل کو ایک بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔ اڑان بھرنے کے کچھ ہی منٹوں بعد طیارہ سے ایک پرندہ ٹکرا گیا، جس سے طیارہ کے آگے کے حصے کو نقصان پہنچا۔ پائلٹ کی وقت رہتے کی گئی کارروائی سے حادثہ ٹل گیا۔ فلائٹ میں سوار سبھی 272 مسافر پوری طرح محفوظ ہیں۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق پرندہ سے ٹکرانے کے بعد طیارہ لڑکھڑانے لگا۔ اس سے لوگوں میں ہنگامہ مچ گیا۔ سبھی لوگ بُری طرح گھبرا گئے اور دہشت میں آ گئے۔ اس دوران لوگوں سے پُرسکون رہنے کی اپیل کی گئی۔ پائلٹ نے اپنی سوجھ بوجھ کا استعمال کرتے ہوئے فوراً طیارے کی ناگپور ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔ اس کے بعد مسافروں کو محفوظ طریقے سے باہر نکالا گیا۔
Published: undefined
فلائٹ کے اندر موجود کچھ مسافروں نے بتایا کہ اڑان کے دوران زوردار جھٹکا محسوس ہوا۔ حالانکہ پائلٹ نے حالت کو قابو میں کرتے ہوئے کسی بھی طرح کی افرا تفری نہیں مچنے دی۔ مسافروں کے تحفظ کو دیکھتے ہوئے فلائٹ کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد اب سینئر ایئر پورٹ ڈائرکٹر عابد روحی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انڈیگو کی ناگپور کولکاتا اڑان نمبر 6E812 پر پرندہ کے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ ہم واقعہ کی جانچ کر رہے ہیں۔ تفصیلی جانکاری جلد ہی ساجھا کی جائے گی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ طیارے سے پرندوں کے ٹکرانے کو ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت۔ کئی مرتبہ انجن میں پرندے کے پھنسنے سے تکنیکی خرابی آ سکتی ہے جو طیارے کے آپریشن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined