قومی خبریں

انڈیگو بحران: آج بھی 500 پروازیں منسوخ، ایئرپورٹ پر مسافر بے حال، شہری ہوابازی کے وزیر نے کہا ’سخت کارروائی کی جائے گی‘

شہری ہوابازی کی وزارت نے کہا کہ ’’پیر کو انڈیگو نے 138 میں سے 137 منزلوں کے لیے 1802 پروازوں کو چلانے کا منصوبہ بنایا، جبکہ 500 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>انڈیگو بحران، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

انڈیگو بحران، تصویر سوشل میڈیا

 

ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو کی پرواز خدمات میں رخنہ ہنوز جاری ہے۔ 8 دسمبر کو بھی انڈیگو نے 500 پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور پورے دن میں 1802 مسافر طیاروں کے پرواز کا منصوبہ ہے۔ یہ اطلاع شہری ہوابازی کی وزارت نے دی ہے۔ اس درمیان وزارت نے بتایا کہ انڈیگو نے پیر کی دوپہر تک 4500 بیگ ڈیلیور کیے ہیں اور آئندہ 36 گھنٹوں میں مسافروں کے بقیہ 4500 بیگ ڈیلیور کرنے کا ہدف ہے۔

Published: undefined

شہری ہوابازی کی وزارت نے یہ بھی کہا کہ ’’آج (پیر) انڈیگو نے 138 میں سے 137 منزلوں کے لیے 1802 پروازوں کو چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کی 500 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔‘‘ ساتھ ہی وزارت نے بتایا کہ یکم سے 7 دسمبر تک کے لیے بک کیے گئے 586705 ٹکٹوں کے پی این آر منسوخ کر دیے گئے اور ان کے پیسے لوٹا دیے گئے۔ اس کی مجموعی رقم 569.65 کروڑ روپے ہے۔

Published: undefined

راجیہ سبھا میں پیر کو شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا کہ ’’حکومت نے انڈیگو کی بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخ کے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایئرلائن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ دیگر ایئرلائنز کے لیے ایک مثال قائم کی جا سکے۔‘‘ ایوان بالا میں وقفۂ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے نائیڈو نے انڈیگو ایئرلائن کو اس کے روزانہ کے آپریشن کے دوران کریو ممبر اور ڈیوٹی روسٹر کو منظم کرنے میں ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال کو ہلکے میں نہیں لے رہے ہیں، ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب انڈیگو کی سیکڑوں پروازوں کی منسوخی کے سبب متاثرہ لوگوں کو راحت دینے کے لیے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ والی ایک عرضی دہلی ہائی کورٹ میں بھی داخل کی گئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ انڈیگو پرواز منسوخی کے متعلق داخل کی گئی عرضی بدھ (10 دسمبر) کو سماعت کے لیے درج کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined