قومی خبریں

ہندوستان کے نومنتخب نائب صدر سی پی رادھاکرشنن نے گورنر عہدہ سے دیا استعفیٰ، نئے عہدہ کے لیے حلف برداری کل

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت کو مہاراشٹر کے گورنر کی اضافی ذمہ داری سونپی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سی پی رادھا کرشنن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سی پی رادھا کرشنن، تصویر آئی اے این ایس

 

سی پی رادھا کرشنن نے 10 ستمبر کو ہوئے نائب صدر کے انتخاب میں فتح حاصل کی تھی۔ اس عہدہ کے لیے ان کی حلف برداری 12 ستمبر، یعنی جمعہ کے روز ہونے والی ہے۔ اس سے عین قبل رادھا کرشنن نے مہاراشٹر کے گورنر عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ استعفیٰ قبول بھی کر لیا گیا ہے اور گورنر عہدہ کی ذمہ داری دیگر کے حوالے بھی کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت کو مہاراشٹر کے گورنر کا اضافی چارج سونپا ہے۔ آچاریہ دیوورَت گجرات کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اب مہاراشٹر کے گورنر کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

Published: undefined

بہرحال، راشٹرپتی بھون کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق سی پی رادھا کرشنن 12 ستمبر کو نائب صدر عہدہ کا حلف لیں گے۔ اس عہدہ کے لیے ہوئے انتخاب میں این ڈی اے امیدوار رادھاکرشنن کو 452 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ ان کے حریف انڈیا بلاک کے امیدوار بی سدرشن ریڈی نے اس انتخاب میں 300 ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس طرح رادھاکرشنن 152 ووٹوں سے فتحیاب ٹھہرائے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined