قومی خبریں

کورونا بحران کے درمیان امرتسر میں کھلا ہندوستان کا پہلا ’کووڈ شو روم‘

شو روم کے مالک وکرانت کپور کا کہنا ہے کہ ”لوگوں کو سامان سستی شرح پر مل سکے اس کے لیے براہ راست مینوفیکچرر سے رابطہ قائم کرنا پڑا۔ اس سے مڈل مین کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں پڑی۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا کا قہر اپنے عروج پر ہے اور اس وبا کی وجہ سے اب تک کئی لوگوں کی ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں۔ لیکن اس درمیان امرتسر میں وکرانت کپور نامی ایک شخص نے بہترین پیش قدمی کی ہے۔ امرتسر میں اسکول چلانے والے وکرانت کپور نے اس مشکل وقت میں دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کا پہلا 'کووڈ شو روم' کھولا ہے جس کی کافی پذیرائی ہو رہی ہے۔ اس شو روم میں کورونا سے حفاظت کرنے والی ہر چیز موجود ہے اور علاقے میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Published: 24 Jul 2020, 7:11 PM IST

وکرانت کپور نے اپنے اس شو روم کا نام 'کووڈ ایسنشیل شو روم' رکھا ہے۔ اس پیش قدمی سے مقامی لوگوں کو کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان بہ آسانی مل جاتی ہیں اور زیادہ پیسے بھی خرچ نہیں کرنے پڑتے ہیں۔ اس سے قبل لوگوں کو مہنگے سامان بھی ملتے تھے اور ان کے وقت کی بربادی بھی خوب ہوتی تھی۔ اس شو روم کے تعلق سے وکرانت کپور بتاتے ہیں کہ "کورونا بحران میں لوگوں کے سامنے کئی طرح کے مسائل کھڑے ہیں۔ جب میں نے ان کی پریشانی دیکھی تو ایک ایسا اسٹور کھولنے کا منصوبہ بنایا جہاں ایک ہی چھت کے نیچے کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے سبھی سامان مہیا ہوں۔"

Published: 24 Jul 2020, 7:11 PM IST

وکرانت کا کہنا ہے کہ اس شو روم کو کھولنے کے لیے انھیں کافی محنت کرنی پڑی۔ وہ کہتے ہیں کہ "لوگوں کو سامان سستی شرح پر مل سکے اس کے لیے براہ راست مینوفیکچرر سے رابطہ قائم کرنا پڑا۔ اس سے مڈل مین کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں پڑی اور لوگوں کو سستا سامان دستیاب کرانا ممکن ہو سکا۔" دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو روم میں لوگوں کو مفت ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی دی گئی ہے جس سے مقامی افراد کو کافی آسانیاں میسر ہو گئی ہیں۔

Published: 24 Jul 2020, 7:11 PM IST

امرتسر کے اجنالا روڈ پر واقع اس کووڈ شو روم کی خاصیت یہ ہے کہ کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء کی کئی ورائٹی موجود ہے اور اس کے معیار کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ ماسک، سینیٹائزر، الیکٹرانک اسپرے مشین جیسے پروڈکٹ کے کئی اقسام یہاں فروخت کے لیے نظر آ جائیں گے۔ یہاں بچوں کے لیے کارٹون والے ماسک بھی دستیاب ہیں اور لڑکیوں کے لیے خاص ڈیزائنر ماسک بھی ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ رکشا بندھن تہوار کے پیش نظر اس وقت شو روم میں خاص تحفے بھی رکھے گئے ہیں۔ گویا کہ 'گفٹ پیک' میں بہن اور بھائی دونوں کے لیے ہی کورونا سے حفاظت کے سامان رکھے گئے ہیں۔

Published: 24 Jul 2020, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jul 2020, 7:11 PM IST