میگا جاب فیئر، تصویر (ویڈیو گریب)
دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے 19 جون کو ایک ’میگا جاب فیئر‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انڈین یوتھ کانگریس نے ایک پریس کانفرنس کی، جس سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر ادے بھانو چب نے کہا کہ ’’نریندر مودی نے ملک میں بے روزگاری اور پیپر لیک کا ریکارڈ بنایا ہے۔ مودی حکومت بے روزگار نوجوانوں کو موبائل، ڈیٹا اور ڈرگز کے نام پر گمراہ کر رہی ہے۔ جبکہ نوجوانوں پر سب سے زیادہ پیپر لیک کی مار پڑی ہے۔ نوجوان دن رات پڑھائی کرتے ہیں، والدین گھر کا بجٹ کاٹ کر کوچنگ کی مہنگی فیسیں بھرتے ہیں، لیکن آخر میں پیپر لیک ہو جاتا ہے۔‘‘
Published: undefined
ادے بھانو چب کے مطابق جب ملک میں نریندر مودی کا ’کمپرومائزڈ سسٹم‘ چل رہا ہے اور مودی حکومت بے روزگاری کا کوئی حل پیش نہیں کر رہی، ایسے میں ہم ایک حل لے کر آئے ہیں۔ 19 جون کو حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر تالکٹورا اسٹیڈیم میں ایک جاب فیئر لگایا جائے گا۔ اس میں 150 کمپنیاں آئیں گی۔ جو بھی نوجوان ملازمت کی تلاش میں ہیں، وہ اس جاب فیئر میں آئیں، جہاں تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر انٹرویو ہوگا۔ اگر انٹرویو اچھا رہتا ہے، تو آپ کو موقع پر ہی آفر لیٹر مل جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہم ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کریں گے، تاکہ جاب فیئر میں ملنے والے آفر لیٹر یا اس سے متعلق کسی بھی پریشانی میں آپ کی مدد کی جا سکے۔
Published: undefined
انڈین یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب نے کہا کہ ’’یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے۔ ہم نے گزشتہ سال بھی دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں میگا جاب فیئر کا انعقاد کیا تھا۔ گزشتہ سال اس جاب فیئر میں 18 ہزار نوجوانوں نے خود کو رجسٹر کیا تھا، جس میں سے تقریباً 7 ہزار نوجوانوں کو آفر لیٹر دیے گئے تھے۔ اس سے پہلے جے پور اور پٹنہ میں بھی ہم نے جاب فیئر کا انعقاد کیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوان پہنچے تھے۔‘‘
Published: undefined
ادے بھانو چب نے ’میگا جاب فیئر‘ میں رجسٹریشن کرنے کا طریقہ بھی بتایا کہ:
رجسٹریشن کوڈ کو اسکین کرنے پر آئی وائی سی کی ویب سائٹ کھلے گی، جہاں آپ فارم بھر سکتے ہیں۔
آپ خود کو آف لائن بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
اگر آپ رجسٹریشن نہیں کروا پائے ہیں، تو 19 جون کو میگا جاب فیئر میں پہنچ کر بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’میگا جاب فیئر میں رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔‘‘
Published: undefined
ادے بھانو چب کے علاوہ کانگریس لیڈر انل بھاردواج نے بھی پریس کانفرس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک میں بے روزگاری پھیلی ہوئی ہے۔ جب کوئی نوجوان طویل عرصے تک بے روزگاری کا عذاب جھیلتا ہے، تو اسے شدید مایوسی ہوتی ہے۔ نریندر مودی 2014 کے انتخابات سے پہلے کہتے تھے کہ وہ ہر سال نوجوانوں کو 2 کروڑ روزگار دیں گے، لیکن آج ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’پہلے دہلی میں آس پاس کی ریاستوں اور دور دراز کے علاقوں سے بھی نوجوان روزگار کی تلاش میں آتے تھے، لیکن آج خود دہلی کا نوجوان بھی روزگار کے لیے ترس رہا ہے۔ آج دہلی میں ٹرپل انجن کی حکومت ہونے کے باوجود روزگار کے لیے کوئی ٹھوس کام نہیں ہوا ہے۔ بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے روزگار کے مواقع گھٹ گئے ہیں اور ان کی غلط پالیسیوں کے باعث چھوٹی اور درمیانی صنعتیں (ایم ایس ایم ای) بھی بند ہو گئی ہیں۔ گزشتہ سال ہم نے ’روزگار میلے‘ کے ذریعے نوجوانوں کو ان کی قابلیت کے مطابق روزگار دلایا تھا، اور اس بار بھی ہم اسے مزید بہتر طریقے سے کریں گے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر انل بھاردواج نے کہا کہ ’[آج ملک میں بے روزگاری کے ساتھ ساتھ مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں یوتھ کانگریس اور دہلی پردیش کمیٹی نے عزم کیا ہے کہ 19 جون کو تالکٹورا اسٹیڈیم میں ’میگا جاب فیئر‘ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے۔ گزشتہ سال پہلے ہی دن 3500 نوجوانوں کو روزگار ملا تھا، مجھے پورا یقین ہے کہ اس بار یہ تعداد مزید بڑھے گی۔ زیادہ سے زیادہ نوجوان ایک اچھے مستقبل کا خواب لے کر اس روزگار میلے میں آئیں۔‘‘
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined