سپریم کورٹ نے حال ہی میں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے ذریعہ لگائی گئی روک کو رد کر دیا، جس سے نئے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی گورننگ باڈی کے انتخاب کا راستہ ہموار ہو گیا۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا انتخاب 21 دسمبر کو ہوگا اور اسی دن نتائج بھی برآمد ہو جائیں گے۔
Published: undefined
انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی آخری فہرست کی تیاری اور کارکردگی تک کے سبھی مراحل (7 اگست کو) پورے ہو چکے تھے اور ووٹنگ، ووٹ شماری اور نتائج کا اعلان جیسی مختلف سرگرمیاں باقی ہیں۔‘‘ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ڈبلیو ایف آئی کے انتخاب پر ووٹنگ سے ٹھیک ایک دن پہلے 11.08.02023 کو پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے ذریعہ روک لگا دی گئی تھی، اس لیے 12.08.2023 کو ووٹنگ نہیں ہو سکی... سپریم کورٹ نے حکم التوا ہٹا دیا ہے اور اس لیے باقی مرحلہ یعنی ووٹنگ وغیرہ اب ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق 21-12-2023 کو پھر سے شروع ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
انتخابی عمل ڈبلیو ایف آئی کے اصولوں اور شرائط کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کے امورِ نوجواں اور کھیل وزارت کے ذریعہ شائع ماڈل گائیڈلائنس 2011 کے مطابق انجام پائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے وقت پر انتخاب نہیں کرانے کے سبب ڈبلیو ایف آئی کو عارضی طور سے معطل کر دیا تھا۔ ڈبلیو ایف آئی کا الیکشن جون میں ہی کرایا جانا تھا۔ بدقسمتی سے مختلف ریاستی یونٹس کے ذریعہ پیش کردہ کئی قانونی چیلنجز کے سبب ان انتخابات کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر نئے منتظمین کو منتخب کرنے کے لیے انتخاب 12 اگست کو ہونے تھے، لیکن ہریانہ کشتی ایسو سی ایشن (ایچ ڈبلیو اے) کی ایک عرضی کے بعد پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے ذریعہ اگلے حکم تک ڈبلیو ایف آئی انتخابات پر روک لگانے کے بعد اس میں مزید تاخیر ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined