قومی خبریں

کباڑ بیچ کر ریلوے نے کمائے ساڑھے چار ہزار کروڑ روپے

ریلوے کی سرکاری اطلاع کے مطابق مالی سال 21-2020 میں اب تک کی سب سے زیادہ اسکریپ یعنی بھنگار کی فروخت کی گئی ہے اور اس کے ذریعہ سے اس نے کُل 4573 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی ریلوے نے مالی سال کے اختتام میں بھنگار یعنی ناقابل استعمال ہوچکی اشیا کی فروخت سے ساڑھے چار ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ریکارڈ کمائی کی ہے۔

Published: undefined

ریلوے کی سرکاری اطلاع کے مطابق مالی سال 21-2020 میں اب تک کی سب سے زیادہ اسکریپ یعنی بھنگار کی فروخت کی گئی ہے اور اس کے ذریعہ سے اس نے کُل 4573 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ یہ رقم مالی سال 20-2019 کی 4333 کروڑ روپے کی آمدنی کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہے۔اس سے پہلے اسکریپ کی کمائی کی سب سے اچھی رقم 10-2009 میں 4409 کروڑ روپے درج کی گئی تھی۔

Published: undefined

ہندوستانی ریلوے اسکریپ یعنی دوبارہ استعمال میں نہ لائے جا سکنے والے سامان کو جمع کرنے اور ای نیلامی کے ذریعہ سے فروخت کرکے اپنے وسائل کا سب سے زیادہ استعمال کرنے کی سبھی کوشش کرتی ہے۔ اسکریپ کا جمع ہوجانا اور ان کی فروخت ریلوے میں ایک مکمل عمل ہے۔ ریلوے انتظامیہ اسکریپ اشیا کو جمع کرنے اور ای نیلانی کے ذریعہ سے ان کی فروخت کےلئے بھی کافی کوشش کرتی ہے۔

Published: undefined

ریلوے کے تعمیراتی پروجیکٹس اور چھوٹی ریلوے لائنوں کو بڑی ریلوے لائنوں میں بدلنے سے جڑے پروجیکٹوں میں عام طورپر اس طرح کی اسکریپ اشیا بڑے پیمانے پر جمع ہوجاتی ہے۔ یہ دوبارہ استعمال کے لائق نہیں رہتیں اس لئے ان کا نمٹارا ریلوے کے طے اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز