قومی خبریں

پنچایت انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی اطمینان بخش: للو

کانگریس پارٹی کارکنان نے ریاست میں بڑے پیمانے پر نیائے پنچایت صدر، بلاک صدر اور تنظیم کے عہدیداروں کی سربراہی میں گرام پردھان اور پنچایت ممبروں کا انتخاب جیت لیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے بدھ کے روز دعوی کیا کہ ریاست میں ہونے والے پنچایت انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے۔ انتخابات میں کانگریس کے 270 ضلع پنچایت امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جبکہ کانگریس کے امیدوار 571 نشستوں پر دوسرے نمبر پر رہے ہيں۔

Published: undefined

اجے کمار للو نے ایک بیان میں کہ پارٹی کارکنوں نے ریاست میں بڑے پیمانے پر نیائے پنچایت صدر، بلاک صدر اور تنظیم کے عہدیداروں کی سربراہی میں گرام پردھان اور پنچایت ممبروں کا انتخاب جیت لیا ہے۔ ریاست میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی سربراہی میں تنظیم کی پنچایت، بلاک اور گاؤں کی سطح پر مضبوطی کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج کے خوشگوار نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے گاؤں، کھیت، کھلیان، نوجوان، قانون و انتظام اور کورونا جیسے سنجیدہ موضوعات پر جو لڑائی لڑی ہے ، اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے وقت میں کانگریس کے تئیں عوام کا اعتماد اور مضبوط ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined