قومی خبریں

ووٹر لسٹ نظر ثانی معاملے پر عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت : راہل گاندھی

رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے میٹنگ میں کانگریس پارٹی کا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کے دوروں سے بہار میں عظیم اتحاد کے لیے سازگار ماحول بنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار اسمبلی انتخابات میں ویسے تو پہلے سے ہی گرمی محسوس کی جا رہی تھی لیکن ووٹر لسٹ کی نظر ثانی معاملے نے اس کو اور گرما دیا ہے۔کل بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کانگریس پارٹی نے دہلی اندرا بھون میں تین گھنٹے سے زیادہ طویل میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں بہار کانگریس کے بڑے لیڈران شریک رہے۔ میٹنگ میں بہار اسمبلی انتخابات سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا، جس میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر کانگریس ہائی کمان نے خاص زور دیا۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے بہار کانگریس کے رہنماؤں کو ہدایت دی کہ ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے معاملے میں عوام کو بیدار کریں اور عوام کے ساتھ مل کر ایک عوامی تحریک تیار کریں۔ راہل گاندھی نے بہار کانگریس کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی کی اعلیٰ قیادت آپ کے ساتھ ہے۔

Published: undefined

کانگریس کی اس میٹنگ میں پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو بھی شریک رہے۔ رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے میٹنگ میں کانگریس پارٹی کا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کے دوروں سے بہار میں عظیم اتحاد (گرینڈ الائنس) کے لیے سازگار ماحول بنا ہے۔ بی جے پی کو بہار میں کیسے روکا جائے اس پر راہل گاندھی سے گفتگو ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined