قومی خبریں

مسلمان گودی میڈیا سے دور رہیں: ظفر الاسلام

میں نے ٹائمز ناؤ سے کہہ دیا ہے کہ اس زندگی میں اب کبھی اس کے شو میں نہیں آؤں گا اور ریپبلک سے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگلی زندگی میں بھی ان کے شو میں نہیں آؤں گا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

صدر دہلی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے مسلم سماج کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے نیوز چینلوں کی دعوت قبول نہ کریں جو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے کہا، ’’میڈیا کے جھوٹ، گڑھی ہوئی خبروں اور گودی میڈیا کے چینلوں مثلاً ریپبلک، ٹائمز ناؤ اور آجتک وغیرہ نے تمام حدیں پار کردی ہیں۔ ہمارے معصوم مولانا لوگ اور جوشیلے عوام ان چینلوں کو موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ ان مہمانوں اور پوری قوم کی تذلیل کریں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’میں بہت زمانے سے ریپبلک اور ٹائمز ناؤ کا بائیکاٹ کررہا ہوں۔ میں نے ٹائمز ناؤ سے کہہ دیا ہے کہ اس زندگی میں اب کبھی اس کے شو میں نہیں آؤں گا اور ریپبلک سے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگلی زندگی میں بھی ان کے شو میں نہیں آؤں گا۔ اگر آپ سے اس طرح کاکوئی چینل اپنے شو میں آنے کو کہے تو ان سے کہیے کہ میرے بجائے پروفیسر طاہر محمود، پروفیسر فیضان مصطفی، عبدالخالق (لوک جن شکتی پارٹی)، انل چمڑیا، جون دیال اور پروفیسر شمس الاسلام کو بلائیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined