قومی خبریں

آپریشن سندور کے ذریعے راولپنڈی تک پہنچی ہندوستانی فوج کی دھمک: راجناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ نے برہموش سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور نے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا، فوج کی دھمک راولپنڈی تک پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ دفاعی سیکٹر کا مرکز بنے گا

<div class="paragraphs"><p>راجناتھ سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

راجناتھ سنگھ / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی/لکھنؤ: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لکھنؤ میں برہموش ایرو اسپیس کی انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ سہولت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ میرا شہر لکھنؤ ہندوستان کے دفاعی شعبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے اور آج وہ خواب پورا ہو رہا ہے۔

Published: undefined

راجناتھ سنگھ نے 'آپریشن سندور' کے لیے ہندوستانی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن دہشت گرد تنظیموں نے ہندوستانی خاندانوں کو غمزدہ کیا، ان کے خلاف کارروائی کر کے فوج نے انصاف دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فوجی آپریشن نہیں بلکہ ہندوستان کی سیاسی، سماجی اور عسکری قوت ارادی کا مظاہرہ ہے۔ اس کارروائی سے دنیا کو پیغام گیا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی پالیسی میں کوئی نرمی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر موجود دہشت گردی کے ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن سندور شروع کیا گیا۔ ہماری افواج نے عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، جب کہ پاکستان نے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ مذہبی مقامات جیسے مندروں، گردواروں اور گرجا گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔ اس کے باوجود ہماری فوج نے دلیری، بہادری اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو سخت جواب دیا۔

Published: undefined

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی کارروائیوں کی دھمک راولپنڈی تک سنی گئی، جہاں پاکستانی فوج کا صدر دفتر واقع ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دنیا نے پہلے بھی اُڑی اور پلوامہ کے بعد ہندوستان کی کارروائیاں دیکھیں اور اب پہلگام واقعے کے بعد بھی دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹتا۔

اس موقع پر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ برہموش سہولت کا افتتاح قومی ٹیکنالوجی کے دن کے موقع پر ہوا ہے، جو 11 مئی 1998 کو پوکھران میں ایٹمی تجربے کی یاد دلاتا ہے۔ یہ ہندوستانی سائنسدانوں، انجینئروں اور دفاعی اہلکاروں کی انتھک محنت کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 40 مہینوں میں اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ان کا خواب حقیقت میں بدل گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined