قومی خبریں

’ہندوستان کورونا کے خلاف ہمت نہیں ہارے گا، ہم لڑیں گے اورجیتیں گے‘

پی ایم مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایک سوسال بعد شدید وبا آئی ہے جوہماراامتحان لے رہی ہے۔ یہ نادیدہ دشمن متعدد شکل والی بھی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔‘‘

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا سے ہورہے نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان اس کے خلاف ہمت نہیں ہارے گا، لڑے گااورجیتے گا۔ پی ایم مودی نے پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کی کسانوں کو آٹھویں قسط جاری کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ایک سوسال بعد شدید وبا آئی ہے جوہماراامتحان لے رہی ہے۔ یہ نادیدہ دشمن متعدد شکل والی بھی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے لوک تکلیف برداشت کررہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

پی ایم مودی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور سائنسدان کووڈ چیلنج کا مقابلہ کررہے ہیں۔ وسائل کے تعطل کو دورکیاجارہا ہے۔ فوج کے تمام حصے پوری قوت سے لگے ہیں اورکووڈ اسپتال اورآکسیجن پلانٹ قائم کئے جارہے ہیں۔ آکسیجن کی کمی کو دورکرنے کے لئے دوردراز کے علاقوں سے آکسیجن ریل چلائی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کورونا انفیکشن گاووں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اورریاستی حکومتیں اس سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس کی روک تھام میں پنچایتی راج نظام کا تعاون ضروری ہے۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے کہا کہ ادویات کی فراہمی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اورضروری دواوں کاپروڈکشن کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی باہرسے دوائیں لائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت ادویات کی جمع خوری اورکالابازاری میں مصروف ہیں جو انسانیت کے خلاف ہے۔ ریاستوں کوایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کسانوں کو دی جارہی سہولیات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈکے ذریعہ قرض دیا جارہا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران مہم چلاکر دوکروڑ کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ اس سے کسانوں کودولاکھ کروڑروپے سے زیادہ کا قرض دیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا بحران کے باوجود فصلوں اورباغبانی کے میدان میں ریکارڈ پروڈکشن ہورہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم از کم سہارا قیمت پر فصلوں کی ریکارڈخرید بھی ہورہی ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ گندم کی خرید کی گئی ہے اوراس کے لئے کسانوں کو 58000 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اورہریانہ کے کسانوں کے بینک کھاتوں میں پہلی باربراہ راست فصلوں کی قیمتیں جمع کی جارہی ہیں۔ مغربی بنگال کے کسانوں کو بھی پہلی بار یہ رقم ملے گی۔

Published: undefined

آج ساڑھے نو کروڑ سے زیادہ کسانوں کے بینک اکاونٹ میں 20000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت اہل کسانوں کو سالانہ 6000 روپے کی معاشی مددکی جاتی ہے۔ اس کے تحت ہرچارماہ کے بعد کسانوں کے کھاتے میں 2000 روپے کی رقم منتقل کی جاتی ہے۔ اس موقع پر وزیرزراعت نریندرسنگھ تومر نے کہا کہ زراعت پہلے پیداوارپر مرکوز تھی جواب آمدنی پرمبنی ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined