قومی خبریں

’30 سالوں میں ہندوستان اسلحہ برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا‘، راجناتھ سنگھ نے میزائل کمپلیکس کا کیا افتتاح

اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے مہاراشٹر حکومت اور دیویندر فڑنویس کے کاموں کی خوب تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ جب سے دیویندر فڑنویس نے ذمہ داری سنبھالی ہے، مہاراشٹر ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajnathsingh
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajnathsingh  

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مہاراشٹر کے شیرڈی میں ایک جدید میزائل کمپلیکس اور آرٹلری شیل پروڈکشن لائن کا آج افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستان کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور مستقبل کے بڑے اہداف پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دنیا میں ہندوستان کو صرف اسلحوں کا خریدار یعنی درآمد کنندہ سمجھا جاتا تھا، لیکن اب حالات مکمل طور پر بدل چکے ہیں۔ انہوں نے پُراعتماد انداز میں کہا کہ آئندہ 25 سے 30 برسوں میں ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ برآمد کرنے والا ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

Published: undefined

راجناتھ سنگھ نے دفاعی شعبہ میں پرائیویٹ کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے کردار پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد دفاعی پیداوار میں پرائیویٹ شعبوں کی شراکت کو بڑھا کر 50 فیصد تک پہنچانا ہے۔ اب پرائیویٹ شعبے کی کمپنیاں صرف نٹ اور بولٹ جیسے چھوٹے پرزے بنانے تک محدود نہیں رہیں، بلکہ وہ اب ملک کے لیے جدید اور اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس اسلحہ جاتی نظام بھی تیار کر رہی ہیں۔

Published: undefined

وزیر دفاع کے مطابق جب حکومت کی دور اندیش سوچ اور پرائیویٹ شعبے کی نئی اختراعات ایک ساتھ ملتی ہیں تو ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتا ہے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے مہاراشٹر حکومت اور دیویندر فڑنویس کے کاموں کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے دیویندر فڑنویس نے ذمہ داری سنبھالی ہے، مہاراشٹر ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بہتر طرز حکمرانی، امن اور استحکام کے ماحول نے مہاراشٹر کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

Published: undefined

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں باصلاحیت اور حوصلہ مند افراد کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہمارے لوگوں کو صرف مناسب مواقع کی ضرورت ہے۔ گنیش نیبے نے اپنی محنت سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستانی صنعت کار بڑے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ شیرڈی کی اس مقدس اور روحانی سرزمین سے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ ہندوستان کے دفاعی اور خلائی شعبے میں خود کفالت کے ایک سنہرے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس بڑی کامیابی پر سبھی کو مبارکباد دی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined