قومی خبریں

’خود کفیل ہندوستان مہم‘ کی بنیاد پر دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنے گا ہندوستان: پی ایم مودی

نریندر مودی نے یہ بات وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو وجے دشمی کے موقع پر سات نئی دفاعی کمپنیوں کو قوم کے لیے وقف کرنے کے لیے منعقدہ ایک ورچول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ خود کفیل ہندوستان مہم کے تحت ہمارا مقصد ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانا ہے اور یہاں ایک جدید فوجی صنعت کو ترقی دینا ہے۔ نریندر مودی نے یہ بات وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو وجے دشمی کے موقع پر سات نئی دفاعی کمپنیوں کو قوم کے لیے وقف کرنے کے لیے منعقدہ ایک ورچول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ اور دفاعی صنعت ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے بتایا کہ خودکفیل ہندوستان مہم کے تحت ملک کا ہدف ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانا ہے اور ہندوستان میں جدید فوجی صنعت کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سات کمپنیاں آنے والے وقتوں میں ملک کی فوجی طاقت کا مضبوط اڈہ بن جائیں گی۔

Published: undefined

سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کی تشکیل سے ڈاکٹر کلام کا ایک مضبوط ہندوستان بنانے کا خواب پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج سابق صدر بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کا یوم پیدائش ہے۔ ایک طاقتور ہندوستان کی تعمیر کے لیے جس طرح کلام صاحب نے اپنی زندگی وقف کی، یہ ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔"

Published: undefined

دفاعی شعبہ میں حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں دفاعی شعبے میں اس سے زیادہ شفافیت، اعتماد اور ٹیکنالوجی پر مبنی اپروچ پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ہمارے دفاعی شعبہ میں اتنی بڑی اصلاحات ہو رہی ہیں، جمود کی پالیسیوں کے بجائے سنگل ونڈو سسٹم کا نظم کیا گیا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined