قومی خبریں

ہندوستان نے جموں میں ’ڈرون حملہ‘ کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، وزیر دفاع کی وزیر اعظم سے ملاقات

وزارت داخلہ کے خصوصی سکریٹری نے کہا کہ ڈرونز کے ذریعے دہشت گرد اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیج رہے ہیں۔ یہ پوری دنیا میں سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے ایک خطرہ اور چیلنج بن چکا ہے۔

جموں ایئرفورس اسٹیشن / آئی اے این ایس
جموں ایئرفورس اسٹیشن / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے آرمی بیس پر ڈرون حملہ کی سازش کا مسئلہ اقوام متحدہ میں بھی گونج گیا ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان نے کہا کہ اسٹریٹجک اور تجارتی اثاثوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لئے مسلح ڈرون استعمال کرنے کے خدشات پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Published: 29 Jun 2021, 11:44 AM IST

وزارت داخلہ امور کے خصوصی سکریٹری (داخلی سلامتی) وی ایس کے کومودی نے کہا کہ آج دہشت گردی کے پروپیگنڈے اور کیڈر کی بھرتی کے لئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کی مالی اعانت اور ادائیگی کے نئے طریقے اور کراؤڈ فنڈنگ ​​پلیٹ فارم استعمال کیے جا رہے ہیں اور اب دہشت گرد ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔

Published: 29 Jun 2021, 11:44 AM IST

وی ایس کے کومودی نے کہا کہ کم لاگت کا آپشن ہونے کی وجہ سے دہشت گرد تیزی سے ڈرون استعمال کر رہے ہیں اور یہ آسانی سے دستیاب ہے۔ ڈرونز کے ذریعے دہشت گرد اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے بھیج رہے ہیں۔ یہ پوری دنیا میں سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے ایک خطرہ اور چیلنج بن چکا ہے۔

Published: 29 Jun 2021, 11:44 AM IST

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کو سرحد پار سے اسلحہ کی اسمگلنگ کے لئے ڈرون استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے اس لئےاسٹریٹجک اور تجارتی اثاثوں کے خلاف مسلح ڈرون کے استعمال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Published: 29 Jun 2021, 11:44 AM IST

دریں اثنا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ اجلاس کا ایجنڈا ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ یہ اجلاس ایئربیس پر ڈرون حملے اور سرحدی علاقوں میں نظر آنے والے ڈرونوں کے حوالے سے ہو سکتا ہے۔ میٹنگ میں راج ناتھ سنگھ آرمی لائیو ٹی وی کی تیاریوں کے حوالہ سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

Published: 29 Jun 2021, 11:44 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jun 2021, 11:44 AM IST