قومی خبریں

انڈیا اتحاد مظاہرہ LIVE: ’گیانیش کا استعفیٰ لے کر رہیں گے‘، اپوزیشن اراکین کی نعرہ بازی جاری، پولیس نے آگے بڑھنے سے روکا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

جنتر منتر کے راستے پر خوب ہو رہی نعرے بازی

پولیس نے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا راستہ روکا، اب تک نہیں پہنچے جنتر منتر

انڈیا بلاک کے اراکین پارلیمنٹ بس میں سوار ہو کر جنتر منتر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ان کا راستہ روک دیا ہے۔ ایک بس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی و دیگر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ بیٹھے ہوئے ہیں، جس کی کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔ سبھی اراکین پارلیمنٹ جنتر منتر پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اور ہر حال میں ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Oct 2026, 5:19 PM IST