قومی خبریں

سعودی کرنسی نوٹ میں کشمیر، لداخ کو علاحدہ ملک دکھانے پر ہندوستان کا اعتراض

سعودی حکومت سے فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے اور سعودی حکومت کو یہ بھی بتا دیاہے کہ کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ حصے ہيں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ہندوستان نے سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ پر کشمیر اور لداخ کو عالمی نقشے میں علیحدہ ملک دکھانے پر سخت اعتراض درج کیا ہے اور سعودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ یہ علاقے ہندوستان کا اٹوٹ حصے ہیں اور نقشہ میں غلطی کا ازالہ کرنے کے لیے فوری کارروائی ہونی چاہئے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں سعودی عرب کی جانب سے جاری کیے گئے ریال کے ایک نئے نوٹ پر عالمی نقشہ میں ہندوستان کی بین الاقوامی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کرنے کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہندوستان نے نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کو اور ریاض میں سعودی عرب کے محکمہ خارجہ کو سعودی کرنسی نوٹ پر ہندوستان کی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ ہم نے سعودی حکومت سے فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہم نے سعودی حکومت کو یہ بھی بتایا ہے کہ کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ حصے ہيں۔

Published: undefined

جموں وکشمیر میں زمین کی ملکیت سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے بارے میں پاکستان کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر شریواستو نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی ملک کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔

Published: undefined

کرتار پور راہداری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کووڈ- 19 کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ حکومت ہند اس سلسلے میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined