قومی خبریں

نالا صفائی میں کوتاہی سے پیدا ہوا صحت کا بحران، ڈاکٹر نریش کمار نے وزیر اعلیٰ کو سونپا مکتوب

برسات سے قبل نالوں کی نامکمل صفائی اور گاد کو سڑکوں پر چھوڑنے سے پیدا بحران پر کانگریس لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو مکتوب سونپتے ہوئے جلد اقدام نہ ہونے پر احتجاج کا انتباہ دیا

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس /&nbsp;DrNareshkr@</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@

 

نئی دہلی: کانگریس کا کہنا ہے کہ راجدھانی دہلی میں برسات سے قبل نالوں کی صفائی میں سنگین کوتاہی اور سڑکوں پر گاد (کیچڑ) کے ڈھیر چھوڑنے کے مسئلے نے ایک سنگین عوامی صحت اور ماحولیاتی بحران کو جنم دیا ہے۔ اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ایک تفصیلی مکتوب پیش کیا، جس میں اس مسئلے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار کے مطابق مکتوب کی ایک نقل لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو بھی بھیجی گئی ہے تاکہ اس حساس معاملے پر ایل جی سطح سے بھی مداخلت ہو سکے۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر نریش کمار نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے وزیر پرویش ورما کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ ’’ساری صفائی صرف دکھاوا ہے، حقیقت یہ ہے کہ نالوں سے نکلی گاد کو سڑکوں پر ڈال کر عوام کو مزید خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے پی ڈبلیو ڈی وزیر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’پرویش ورما صرف سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں، جبکہ ان کا محکمہ زمینی سطح پر ناکام ہو چکا ہے۔ نالا صفائی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں، لیکن نتیجہ صفر ہے۔‘‘ ڈاکٹر نریش کمار نے وزیر اعلیٰ کو سونپے گئے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ نالوں سے نکالی گئی گاد کو فوراً محفوظ مقامات پر منتقل کر کے نپٹایا جائے تاکہ بارش کے پانی کے ساتھ وہ واپس نالوں میں نہ جائے اور نکاسیٔ آب کا نظام متاثر نہ ہو۔

Published: undefined

انہوں نے اس کو انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’برسات سے پہلے نالوں کی مکمل صفائی نہ ہونا اور گاد کو کھلے میں چھوڑ دینا عوام کے ساتھ سیدھا ظلم ہے۔ حکومت صرف دعووں تک محدود ہے، زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔‘‘ ڈاکٹر نریش کمار نے بتایا کہ دہلی کے کئی علاقوں سے شکایات مل رہی ہیں کہ سڑکوں پر پڑی گاد کی بدبو سے فضا آلودہ ہو گئی ہے، مچھر بڑھ گئے ہیں اور بچوں، بوڑھوں اور مریضوں کی صحت خطرے میں ہے۔

انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر جلد کوئی مؤثر اقدام نہ ہوا تو دہلی کانگریس عوامی مفاد میں سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہر زون میں نگرانی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو صفائی پر نظر رکھیں اور عوام کو فوری ریلیف پہنچائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined