فائل تصویر آئی اے این ایس
کانگریس تنظیم میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل ہوا ہے۔ کانگریس نے کئی سینئر اور تجربہ کار رہنماؤں کو نئے جنرل سکریٹری اور انچارج کے طور پر بڑی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ کانگریس صدر کھڑگے نے کل تیرہ ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا ہے۔ پارٹی نے بہار، پنجاب اور مدھیہ پردیش سمیت 11 ریاستوں میں نئے انچارج کا تقرر کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس تنظیم میں بڑے پیمانے پرپھیربدل کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو پنجاب کا جنرل سکریٹری انچارج اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ناصر حسین کو جموں و کشمیر اور لداخ کا جنرل سکریٹری انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ یوپی پردیش کانگریس کے سابق صدر اجے کمار للو کو قومی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے اور انہیں اڈیشہ کا انچارج بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
بہار میں اس سال کے آخر تک انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں کانگریس نے کرشنا الوارو کو بہار کا انچارج مقرر کیا ہے جو اب تک یوتھ کانگریس کے انچارج تھے۔ کرناٹک کے سینئر رہنما بی کے ہری پرساد کو ہریانہ کا انچارج اور راجستھان کے سینئر رہنما ہریش چودھری کو مدھیہ پردیش کا انچارج بنایا گیا ہے۔ میناکشی نٹراجن کو تلنگانہ کا انچارج بنایا گیا۔ رجنی پاٹل کو ہماچل پردیش، چندی گڑھ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ انہیں راجیو شکلا کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ کانگریس نےکےراجو کو جھارکھنڈ کا انچارج بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
اوڈیشہ کے رکن پارلیمنٹ سپتگیری اولاکا کو منی پور، تریپورہ، سکم اور ناگالینڈ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ گریش چوڈانکر کو تمل ناڈو اور پڈوچیری کا انچارج بنایا گیا ہے۔ کانگریس نے راجیو شکلا، موہن پرکاش، دیویندر یادو، اجے کمار، دیپک بابریا اور بھرت سنگھ سولنکی کو ریاستی انچارج کی ذمہ داری سے ہٹا دیا ہے ۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے 13 فروری کو سابق ایم ایل اے ہرش وردھن سپکل کو مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined