قومی خبریں

تہوار کے سیزن میں مسافروں کی بھیڑ، موسمی حالت کے پیش نظر ریلوے نے منسوخ کر دی کئی ٹرینیں

عام طور پر ملک بھر میں روزانہ لاکھوں لوگ ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں لیکن ٹرین کا سفر لوگوں کے لئے اس وقت پریشانی کا سبب بن جاتا ہے جب مختلف وجوہات کی بنا کر ریلوے اکثر ٹرینوں کو منسوخ کر دیتا ہے

<div class="paragraphs"><p>ریل، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ریل، فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 ہندوستان کی لائف لائن کہی جانے والی ٹرین میں آج کل زبردست بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔ ایک طرف جہاں لوگ دیوالی منا کر اپنے کام پر لوٹنے کے لیے سفر کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف چھٹھ منانے کے لئے عقیدتمندوں کی بڑی تعداد اپنے اپنے گھروں کا رخ کر رہی ہے۔ ویسے تو عام طور پر ملک بھر میں روزانہ لاکھوں لوگ ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں لیکن ٹرین کا سفر لوگوں کے لئے اس وقت پریشانی کا سبب بن جاتا ہے جب مختلف وجوہات کی بنا کر ریلوے اکثر ٹرینوں کو منسوخ کر دیتا ہے۔

Published: 25 Oct 2025, 12:11 PM IST

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینیں ملک بھر میں روزانہ 2.5 کروڑ مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتی ہیں۔ اگر آپ آنے والے دنوں میں ٹرین سے سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے۔ شمالی وسطی ریلوے نے موسم سرما اور کہرے کی وجہ سے یکم دسمبر سے 3 مارچ تک متعدد ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے دہلی، اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے مسافر متاثر ہوں گے۔

Published: 25 Oct 2025, 12:11 PM IST

منسوخ ٹرینوں کی فہرست

ٹرین نمبر12210 کاٹھ گودام سے کانپور سنٹرل تک چلنے والی یہ ٹرین 8 دسمبر سے 23 فروری تک منسوخ ہے۔

ٹرین نمبر12209 کانپور سینٹرل سے کاٹھ گودام تک چلائی جانے والی یہ ٹرین 9 دسمبر سے 24 فروری تک منسوخ رہے گی۔

ٹرین نمبر12873 ہٹیا سے آنند وہار تک چلائی جانے والی یہ ٹرین یکم دسمبر سے 26 فروری تک منسوخ رہے گی۔

ٹرین نمبر 12874 آنند وہار سے ہٹیا تک چلنے والی یہ ٹرین 2 دسمبر سے 27 فروری تک منسوخ رہے گی۔

ٹرین نمبر22857 سانترا گاچھی سے آنند وہار تک چلنے والی یہ ٹرین یکم دسمبر سے 2 مارچ تک منسوخ رہے گی۔

ٹرین نمبر22858 آنند وہار سے سانترا گاچھی تک چلنے والی یہ ٹرین 2 دسمبر سے 3 مارچ تک منسوخ کردی گئی ہے۔

ٹرین نمبر12595 گورکھپور سے آنند وہار تک چلنے والی یہ ٹرین یکم دسمبر سے 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔

ٹرین نمبر 12596آنند وہار سے گورکھپور تک چلنے والی یہ ٹرین 2 دسمبر سے 13 فروری تک منسوخ رہے گی۔

Published: 25 Oct 2025, 12:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Oct 2025, 12:11 PM IST