وزیر اعظم مودی / آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے 2183 کروڑ روپے سے زائد لاگت والی 52 ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور زراعت سے متعلق اسکیمیں شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ’پردھان منتری کسان سمان ندھی‘ کی 20ویں قسط بھی جاری کی، جس کے تحت ملک بھر کے 9.70 کروڑ کسانوں کو مجموعی طور پر 20500 کروڑ روپے کی رقم براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی۔
Published: undefined
وارانسی (کاشی) میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’اس دن 26 بے گناہوں کی بے رحمی سے جان لی گئی۔ ان بچوں اور بیٹیوں کے غم نے دل کو اندر سے ہلا دیا۔ میں نے تب بابا وشواناتھ (دیوتا) سے دعا کی کہ متاثرہ خاندانوں کو یہ دکھ سہنے کی طاقت ملے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’آپریشن سندور کے تحت جو کارروائی ہوئی، وہ بابا مہادیو کے آشیرواد سے ممکن ہوئی۔ میں اس مہم کو انہی کے قدموں میں پیش کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعظم نے کانوڑ یاترا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر جب ہمارے یادو برادران بابا کا جل ابھیشیک کرتے ہوئے نکلتے ہیں، تو وہ نظارہ بہت ہی روح پرور ہوتا ہے۔
کسانوں کی فلاح و بہبود پر بات کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ’بیج سے بازار تک‘ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’دھن دھانیہ یوجنا‘ کے تحت 2400 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں تاکہ ان اضلاع کے کسانوں کو سہارا دیا جا سکے، جو پیچھے رہ گئے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے خواتین کو خود کفیل بنانے کی مہم لکھ پتی دیدی‘ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حکومت کا ہدف تین کروڑ خواتین کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانا ہے، جن میں سے اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد خواتین اس مقام تک پہنچ چکی ہیں۔ اس موقع پر مودی نے معمر شہریوں اور معذور افراد میں معاون آلات بھی تقسیم کیے، جن میں کم بصارت رکھنے والی طالبہ کو خصوصی چشمہ اور ایک دیگر شخص کو وہیل چیئر دی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined