رام پور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی نائب صدر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ کرن مے نندا نے اتر پردیش کی موجودہ یوگی حکومت کے خلاف لوگوں میں زبردست غصہ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں دو ہندسوں میں سمٹ کر رہ جائے گی۔
Published: undefined
مغربی اتر پردیش کی 117 اسمبلی سیٹوں کا جائزہ لینے مرادآباد ڈویژن میں ہفتہ کو یہاں پہنچے نندا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے مسئلہ پر عوام میں کافی ناراضگی ہے۔ جائزہ میٹنگ کے بعد نندا نے ایس پی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی اہلیہ اور رام پور کی رکن اسمبلی ڈاکٹر تعظیم فاطمہ اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر ادیب اعظم سے دیر شام ملاقات کر کے ان کی خیریت پوچھی۔ قابل غور ہے کہ اعظم خان کو مالی بے ضابطگیوں کے مقدمات میں عدالتی کارروائی کا سامنا ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔
Published: undefined
اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نندا نے کہا کہ ایس پی کی تنظیمی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ پارٹی مرادآباد ڈویژن کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں ایس پی کی انتخابی تیاریوں کے جائزے میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ اکھلیش یادو بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیر اعلیٰ بن رہے ہیں۔ اس کی واحد وجہ سماج کے تمام طبقات میں بی جے پی کے خلاف شدید ناراضگی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سماج کے مفاد میں کام کرنے والے اعظم خان کے خلاف حکومت نے جس طرح قانونی کارروائی کی ہے، اسی طرح پوری ریاست میں فرضی کیس لگا کر بے قصور لوگوں کو جیل ڈالا گیا ہے۔ اعظم خان کی مثال دیتے ہوئے نندا نے کہا، ''ہمارے ملک کا سسٹم اچھا نہیں ہے۔ اگر ٹھیک ہوتا تو اعظم بھائی جیل میں نہ ہوتے۔ اس کا براہ راست اثر عدلیہ پر لوگوں کے اعتماد پر پڑا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ غیر جانبدار ہو۔
Published: undefined
تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اور پنجاب میں بی جے پی سمجھ چکی ہے کہ اس کے کھاتے میں کوئی سیٹ نہیں آئے گی۔ خاص طور پر مغربی اتر پردیش میں بی جے پی کا صفایا ہونا یقینی ہے۔ اسی لیے ڈر کے مارے بی جے پی نے ان قوانین کو واپس لے لیا ہے۔ نندا نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بی جے پی کو لوگوں سے خوف پیدا ہوا ہے اور یہ ملک کے کسانوں کی وجہ سے ہواہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined