قومی خبریں

دو مرحلے کی ووٹنگ میں ہی مہاگٹھ بندھن نے اکثریت حاصل کر لی: آر جے ڈی

منوج جھا کا کہنا ہے کہ "تعریف کرنی ہوگی بہار کے عوام کی جنھوں نے تیجسوی یادو کے ذریعہ اٹھائے گئے بے روزگاری، تعلیم، زراعت جیسے ایشوز کو چھوڑا نہیں اور کسی کے بہکاوے یا اکساوے میں نہیں آئے۔"

منوج جھا، تصویر ٹوئٹر
منوج جھا، تصویر ٹوئٹر 

بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر دو مرحلہ کی ووٹنگ ہو چکی ہے اور تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ آئندہ 7 نومبر کو ہونی ہے۔ اس درمیان آر جے ڈی کے سینئر لیڈر منوج جھا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ مہاگٹھ بندھن کو ضروری اکثریت دو مرحلوں میں ہی حاصل ہو گئی ہے اور این ڈی اے کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ 10 نومبر میں بہار کو ایک نیا اور توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ ملنے والا ہے۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل 'اے بی پی' سے بات چیت کرتے ہوئے منوج جھا نے اپنی اس رائے کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ ختم ہونے تک ہم اکثریت حاصل کر چکے ہیں۔ تیسرے مرحلہ میں جو سیٹیں ملیں گی وہ تحفہ کی شکل میں ہوں گی۔" انھوں نے مزید کہا کہ "تعریف کرنی ہوگی بہار کے عوام کی جنھوں نے تیجسوی یادو کے ذریعہ اٹھائے گئے بے روزگاری، تعلیم، زراعت جیسے ایشوز کو چھوڑا نہیں اور کسی کے بہکاوے یا اکساوے میں نہیں آئے۔"

Published: undefined

اپنی بات چیت کے دوران منوج جھا نے پی ایم مودی کے اس الزام کا بھی جواب دیا جس میں انھوں نے بغیر کسی کا نام لیے اپوزیشن پارٹی لیڈران پر حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ 'بھارت ماتا کی جے' بولنا پسند نہیں کرتے۔ منوج جھا نے کہا کہ "میں تو صاف لفظوں میں کہنا چاہتا ہوں کہ مودی جی کوئی بھی جگہ چن لیں، میں یا اپوزیشن لیڈر یا کوئی بھی بہاری آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا تو کوئی بھی آپ سے زیادہ تیز آواز میں 'بھارت ماتا کی جے' بولے گا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined