قومی خبریں

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 5292 نئے معاملے اور 85 افراد ہلاک

اورنگ آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں جان لیوا وائرس کے 1508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 30 ​​افراد کی موت ہوگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 5292 نئے کیسز اور 85 مریض فوت ہوگئے۔ علاقہ کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے حاصل تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں جان لیوا وائرس کے 1508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 30 ​​افراد کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 1186 نئے کیسز اور 27 مریضوں کی موت، ضلع لاتور میں 685 نئے کیسز اور 10 مریضوں کی موت، ضلع پربھنی میں 522 نئے کیسز اور آٹھ افراد کی موت، ضلع جالنا میں 567 نئے کیسز اور چار مریضوں کی موت، ضلع بیڈ میں 486 نئے کیسز اور 4 مریضوں کی موت، ضلع ہنگولی میں 88 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ضلع عثمان آباد میں 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined