قومی خبریں

راجستھان میں وزیر اور متعدد ممبران اسمبلی کورونا سے متاثر

ممبر اسمبلی رفیق خان، رام لال جاٹ، اشوک لاہوٹی اور ارجن لال بھی کورونا کے شکار ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وزراء رمیش مینا، وشوندر سنگھ اور ایم ایل اے ہمیر سنگھ بھائل کی کورونا رپورٹ بھی مثبت پائی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھاچاریواس، اسمبلی میں نائب قائد حزب اختلاف راجیندر سنگھ راٹھور اور متعدد ارکان اسمبلی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کھاچریاواس کو جے پور کے آر یو ایچ ایس میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ راٹھور کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

Published: undefined

اسی طرح رفیق خان، رام لال جاٹ، اشوک لاہوٹی اور ارجن لال جینگر بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وزراء رمیش مینا اور وشوندر سنگھ اور ایم ایل اے ہمیر سنگھ بھائل کی کورونا رپورٹ بھی مثبت پائی گئی۔

Published: undefined

چیف منسٹر اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کے ممبران اسمبلی رام لال جاٹ اور رفیق خان، بی جے پی کے ممبران اسمبلی راجندر سنگھ راٹھور، اشوک لاہوٹی اور ارجن لال جینگر کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج صبح ریاست میں 690 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 83 ہزار 853 جبکہ کورونا کے مزید 5 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 1074 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز