قومی خبریں

پنجاب میں بھی ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا، فی الحال جرمانہ عائد نہیں ہوگا

حکومت پنجاب نے بھیڑ والے مقامات پر ماسک لگانا لازمی قرار دے دیا ہے تاہم فی الحال اس اصول کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا

ماسک، تصویر ویپن
ماسک، تصویر ویپن 

چنڈی گڑھ: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے ریاست کے لوگوں کو بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم پنجاب حکومت نے فی الحال ماسک نہیں لگانے والے پر کسی طرح کے جرمانہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پنجاب حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریاست کے لوگوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ پرہجوم مقامات پر ماسک ضرور لگائیں۔‘‘

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ’’ہجوم والی جگہوں پر ماسک لگانا بہت ضروری ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ٹیکسی کا استعمال کرتے ہوئے بھی ماسک پہننا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کلاس روم اور آفس میں بھی ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ ریاست میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے 30 نئے معاملے درج کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں فعال مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے، ان میں سے چار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قبل ازیں، پنجاب کے وزیر صحت وجے سنگلا نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ وجے سنگلا کا کہنا ہے کہ فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پنجاب حکومت سخت پابندیاں بھی عائد کر سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined