قومی خبریں

میرے ساتھ جیل میں دہشت گردوں جیسا سلوک ہو رہا: اعظم خان

سیتا پور جیل سے رامپور روانہ ہونے سے قبل اعظم خان نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ جیل میں ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہاہے گویا وہ کوئی دہشت گرد ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سیتاپور: سماج وادی پارٹی سینئر لیڈر و رام پور رکن پارلیمان اعظم خان نے سنیچر کو ایک کیس کی سماعت کے لئے سیتاپور جیل سے رامپور کے لئے روانہ ہونے سے قبل کہا کہ ان کے ساتھ ’دہشت گرد جیسا سلوک روا کیا جارہا ہے‘۔ اعظم خان کو ایک کیس کی سماعت کے معاملے میں رامپور میں ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں پیش ہوناتھا۔رامپور روانہ ہونے سے قبل اعظم نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ جیل میں ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہاہے گویا وہ کوئی دہشت گرد ہیں۔

Published: undefined

رکن پارلیمنٹ ان کے بیٹے عبداللہ کے ساتھ سیتاپور جیل میں سخت سیکورٹی کے درمیان جیل میں رکھا گیا ہے۔جبکہ ان کی بیوی و ایم ایل اے تزئین فاطمہ کو خاتون جیل میں رکھا گیا ہے۔ایس پی رکن پارلیمان جہاں جیل میں رات بھر سو نہیں پارہے ہیں وہیں بیوی تزئین نے کمر درد کی شکایت کی ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو رکن پارلیمان اور ان کے کنبے سے سیتا پور جیل میں ملاقات کے بعد کہا تھا کہ اعظم خاں کو سیاسی دشمنی میں جیل میں رکھا گیا ہے۔بیٹے عبداللہ اعظم کے فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کے معاملے میں رامپور کی ایک عدالت میں خود سپردگی کے بعد عدالت نے اعظم خان اور ان کی بیوی و بیٹے کو 02 مارچ تک عدالتی تحویل میں جیل میں بھیج دیا تھا۔

Published: undefined

وہیں دوسری جانب اعظم کنبے کو بغیر عدالت کو مطلع کیے رامپور جیل سے سیتا پور جیل منتقل کیے جانے پر جمعہ کو رامپور عدالت نے رام پور ضلع و جیل انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔اعظم کنبے کی جانب سے عدالت میں عرضی داخل کرنے والے وکیل دانش خان نے بتایا کہ ’’ہم نے عدالت کے سامنے مبینہ غلط طریقے سے تینوں لیڈران کو رامپور سے سیتا پور جیل منتقل کیے جانے کے خلاف عرضی داخل کی ہے۔

Published: undefined

دانش خان کے مطابق درازی عمر کی وجہ سے اعظم اور تزئین کو کیس کی سماعت کے لئے سیتا پور سے رامپور تک کا ہر بار سفر کرنا پریشانی کا باعث ہوگا۔عدالت نے ضلع انتظامیہ اور جیل انتظامیہ سے اس بات پر جواب طلب کیا ہے کہ تینوں لیڈران کو عدالت کو مطلع کیے بغیر کیوں ٹرانسفر کیا گیا۔

Published: undefined

اعظم خان کنبے کو جیل میں بھیجنے کے بعد رامپور پولیس نے کہا ہے کہ وہ عدالت سے دوسرے مقدمات میں بھی رکن پارلیمان کو ریمانڈ پر لینےکی اجازت طلب کرے گی۔اعظم خان کومجموعی طور سے 86 مقدموں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جو رامپور ضلع انتظامیہ نے گزشتہ سال کے ماہ اپریل سے ان کے خلاف درج کیےگئے ہیں۔

Published: undefined

وہیں دوسری جانب الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عبداللہ اعظم کو اسمبلی الیکشن کے لئے غیر مجاز قرار دئیے جانے کے بعد اترپردیش اسمبلی نے جمعرات کو عبداللہ اعظم کی اسمبلی سے رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کی اسمبلی سیٹ سوار کو خالی قرار دے دیا۔الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عبداللہ جس وقت اسمبلی انتخابات کے لئے منتخب ہوئے تھے ان کی عمر 25 سال نہیں تھی اس لئے وہ اسمبلی کی رکنیت کے لئے مجاز نہیں ہے۔ وہیں عبداللہ نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined