قومی خبریں

جموں و کشمیر میں ہر ہفتے ایک معصوم کا خون بہایا جاتا ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ ہر ہفتے ایک معصوم شہری کا خون بہایا جاتا ہے۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ہر ہفتے ایک معصوم کا خون بہایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سیکورٹی کے نام پر جابرانہ اقدام کرنے کے باوجود بھی لوگوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Published: undefined

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار سری نگر میں گزشتہ شام ایک سیلزمین کی نامعلوم بندوق برادروں کے ہاتھوں ہلاکت کے رد عمل میں منگل کے روز اینے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’جموں و کشمیر میں حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ ہر ہفتے ایک معصوم شہری کا خون بہایا جاتا ہے‘۔

Published: undefined

ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سیکورٹی کے نام پر جابرانہ اقدام کرنے کے باوجود بھی لوگوں کو مارا جا رہا ہے اور لوگوں کو وقار اور نارملسی کا کوئی احساس نہیں ہے۔ میں پساندگان کی خدمت میں تعزیت کرتی ہوں‘۔ بتادیں کہ سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں پیر کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے محمد ابراہیم خان ولد غلام محمد خان ساکن اشٹنگو بانڈی پورہ نامی ایک سیلز مین کو نزدیکی سے گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined