قومی خبریں

15 سالوں میں ’نمّا میٹرو‘ نیٹورک 6.7 کلومیٹر سے بڑھ کر 96.1 کلومیٹر تک پہنچا: وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار

’نمّا میٹرو‘ کا پہلا حصہ 20 اکتوبر 2011 کو شروع ہوا تھا، جو بیپن ہلی سے ایم جی روڈ تک تھا۔ اس وقت یہ نیٹورک صرف 6.7 کلومیٹر تھا، جو اب 83 اسٹیشنوں کے ساتھ 96.1 کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نمّا میٹرو، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;@CMofKarnataka</p></div>

نمّا میٹرو، تصویر سوشل میڈیا @CMofKarnataka

 

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے منگل کو کہا کہ ’نمّا میٹرو‘ بنگلورو کے روزمرہ کی زندگی کا ایک حصہ بن گئی ہے۔ یہ لاکھوں لوگوں کو ان کے کام کی جگہوں تک پہنچانے اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کر رہی ہے۔ شہر کے میٹرو نیٹورک کے 15 سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی۔ اس خاص موقع پر جاری بیان میں وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے نمّا میٹرو کے سفر پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2011 میں 6.7 کلومیٹر سے شروع ہوا نیٹورک آج 96.1 کلومیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ جو ایک نئے سفر کے طور پر شروع ہوا تھا، وہ آج بنگلورو کی زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ بن گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے مطابق بنگلورو کے لوگوں کی زندگی میں میٹرو کی بڑی اہمیت ہے۔ روزانہ لاکھوں لوگ نمّا میٹرو سے سفر کر کام پر جاتے ہیں، اپنے خواب پورے کرتے ہیں اور روزمرہ کے کام نمٹاتے ہیں۔ ان کے یہ سفر ہی بنگلورو کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اب تک جو توسیع ہوئی ہے اسے آگے بڑھایا جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید قابل رسائی بنانا، روزانہ کے سفر کو آسان کرنا اور پورے شہر میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانا حکومت کا مقصد ہے۔

ڈی کے شیوکمار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آنے والی نسلوں کے لیے بنگلورو بہتر طریقے سے جڑا رہے، یہ یقینی بنانا ضرروری ہے۔ نمّا میٹرو کی 15ویں سالگرہ پر وزیر اعلیٰ نے ان لاکھوں مسافروں کو مبارکباد دی، جن کے روزانہ کے سفر سے شہر چلتا ہے۔ واضح رہے کہ نمّا میٹرو 20 اکتوبر کو 15 سال مکمل کر رہی ہے۔ اس کا پہلا حصہ 20 اکتوبر 2011 کو شروع ہوا تھا، جو بیپن ہلی سے ایم جی روڈ تک تھا۔ اس وقت یہ نیٹورک صرف 6.7 کلومیٹر تھا، جو اب 83 اسٹیشنوں کے ساتھ 96.1 کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔

فی الحال حکومت کی توجہ فیز 2 کے باقی حصوں کو مکمل کرنے پر ہے، جو شہر کے بڑے روزگار مراکز کو آپس میں جوڑتا ہے۔ یلو لائن (آروی روڈ سے بوماسندرا وایا الیکٹرانک سٹی) اگست 2025 میں پوری طرح شروع ہو چکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بنگلورو میٹرو کی تیزی سے توسیع ہو رہی ہے۔ فیز 2، فیز 3 اور توسیع کے نئے مجوزہ منصوبوں کام چل رہا ہے۔ موجودہ 96.1 کلومیٹر کا نیٹورک 2026 کے آخر تک 137.11 کلومیٹر اور 2027 کے آخر تک 175.55 کلومیٹر تک پہنچنے کی امید ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔