قومی خبریں

عمران حکومت کو پیک کر دینا چاہئے، اس میں تاخیر ملک کے ساتھ نا انصافی: شہباز شریف

ملک مہنگائی، اقتصادی تباہی اور بے روزگاری کی قیمت ادا کررہا ہے اور حکومت کو اس بات اندازہ نہیں ہے کہ صرف غریب ہی نہیں بلکہ سفید پوش ملازم بھی اس کی زد میں ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی شہباز شریف

پاکستان میں عمران حکومت کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور اس کی بڑی وجہ وہاں پر بڑھتی مہنگائی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی پر وزیراعظم عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ ’پوری حکومت‘ کی ’پیکنگ‘ کردی جانی چاہئے اور اس معاملہ میں تاخیر کرنا ملک کے ساتھ ’شدیدناانصافی‘ ہوگی۔
پی ایم ایل۔این کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مسٹر شہباز نے کہاکہ ملک مہنگائی، اقتصادی تباہی اور بے روزگاری کی قیمت ادا کررہا ہے اور حکومت کو اس بات اندازہ نہیں ہے کہ صرف غریب ہی نہیں بلکہ سفید پوش ملازمت کرنے والے بھی اس کی زد میں ہیں۔
جیو ٹی وی نے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے کہاکہ اس ’ظالم حکومت‘ سے آزاد ہونے کے لئے پورے ملک کو سڑکوں پر اترنا ہوگا اور ’فیصلہ کن اقدامات‘ کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ملک میں ’اقتصادی تباہی‘ کے ساتھ ’قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے‘ کی بھی قصوروار ہے۔
انہوں نے وزیراعظم سے دریافت کیا کہ کیا وہ اپنے اعلان کے مطابق مہنگائی کو کنٹرول کریں گے جبکہ ضروری چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ کیا یہ حکومت کی روح اور اس کا وعدہ ہے؟
مسٹر شہباز نے کہاکہ ایک بار پھر وہ صحیح ثابت ہوئے ہیں کہ عمران خان کی قیادت والی حکومت ’لوگوں اور آئی ایم ایف(بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined