امول، تصویر آئی اے این ایس
جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کے بعد اب سیدھا فائدہ کمپنیاں لوگوں تک پہنچانے لگی ہیں۔ امول برانڈ کے تحت ڈیئری پروڈکٹس کی تقسیم کرنے والی جی سی ایم ایم ایف نے ہفتہ کو گھی، مکھن، آئس کریم، بیکری اور منجمد نمکین سمیت 700 سے زیادہ مصنوعات پیک کی خودرہ قیمتوں میں کمی کر دی۔
Published: undefined
نئی قیمتیں 22 ستمبر سے موثر ہوں گی۔ گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) نے ایک بیان میں 700 سے زیادہ پروڈکٹ پیک کی قیمت کم کرنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد صارفین کو جی ایس ٹی کٹوٹی کا پورا فائدہ ملے گا۔ یہ ترمیم 22 ستمبر 2025 سے نافذ ہوگی۔
Published: undefined
جی سی ایم ایم ایف نے کہا، ’’یہ ترمیم مکھن، گھی، یو ایچ ٹی دودھ، آئس کریم، پنیر، چاکلیٹ، بیکری مصنوعات، فروزن ڈیئری اور آلو اسنیکس، کنڈینسڈ مِلک، پینٹ اسپریڈ، مالٹ پر مبنی پینے جیسی مصنوعات کے زمرے میں کی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
بیان کے مطابق مکھن (100 گرام) کی زیادہ سے خودرہ قیمت 62 روپے سے گھٹ کر 58 روپے کر دی گئی ہے، وہیں گھی کی قیمت 40 روپے سے گھٹ کر 610 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
Published: undefined
اسی طرح امول پروسسڈ چیز بلاک (ایک کلو) کی زیادہ سے زیادہ خودرہ قیمت 30 روپے گھٹ کر 545 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ فروزن پنیر (200 گرام) کی نئی زیادہ سے زیادہ خودرہ قیمت 95 روپے ہوگی جو ابھی 99 روپے میں ملتی ہے۔
Published: undefined
جی سی ایم ایم ایف نے نے آگے کہا، ’’امول کا ماننا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے ڈیئری مصنوعات خاص طور پر آئس کریم، پنیر اور مکھن کی کھپت بڑھے گی، کیونکہ ہندوستان میں ان کی فی شخص کھپت ابھی بھی بہت کم ہے۔‘‘ اس سے قبل مدر ڈیئری نے بھی 22 ستمبر سے اپنی مصنوعات کی قیمت گھٹانے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined