قومی خبریں

جامع مسجد اور فتح پوری کے شاہی امام کی نماز عید گھر پر ادا کرنے کی اپیل

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ بھی ہے اس لئے اپیل ہے کہ عید کی نماز اپنے گھروں میں ہی ادا کریں ۔

مولانا سید ٓحمد بخاری اور مفتی مکرم
مولانا سید ٓحمد بخاری اور مفتی مکرم  یو این آئی

دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری اور فتح پوری کے شاہی امام مفتی مکرم احمد نے کورونا انفیکشن کے خطرے کے مدنظر مسلمانوں سے عید کی نماز گھر پر ہی ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دونوں شاہی اماموں نے پیر کو الگ الگ ویڈیو جاری کرکے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کووڈ 19 کی صورتحال کے مدنظر عید کی نماز گھر میں ہی ادا کریں۔

Published: undefined

احمد بخاری نے کہا ہےکہ اس وقت کورونا وائرس پورے ملک میں تیزی سے پھیل چکا ہے اور یہ وائرس بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی زد میں لے رہا ہے۔ یہ ایسا معاملہ ہے جو ہم نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ بھی ہے اس لئے میری اپیل ہے کہ عید کی نماز اپنے گھروں میں ہی ادا کریں تو بہتر ہے۔

Published: undefined

فتح پوری کے شاہی امام مفتی مکرم نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر چل رہی ہے اور روز لاکھوں معاملے سامنے آرہے ہیں، ہزاروں لوگوں کی موت ہورہی ہے۔ حالات کے مطابق بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لہر ابھی اور تیز ہوگی۔ اسی وجہ سے لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔ رمضان میں ہم نے گھروں میں رہ کر عباد ت کی۔ گزشتہ برس ہم نے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی تھی۔ بیماری کا خوف اب بھی موجود ہے اور انفیکشن بہت زیادہ ہے۔ اس لئے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ عید والے دن بھی مسجد کی طرف نہ آئیں بلکہ گھروں میں ہی عبادت کریں۔ شریعت میں اس کی اجازت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے لوگوں سے غریبوں کو خاص طورپر کوروناوائرس سے متاثر لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔عیدکا تہوار جمعرات کو یا جمعہ کو ہوسکتا ہے یہ چاند نظر آنے پر منحصر کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined