سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایس ایس پی اننت ناگ کے ہمراہ منگل کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شری امر ناتھ جی پوتر گھپا اور پنجترنی یاترا کیمپ کا دورہ کیا۔ موصوف نے اس دوران فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی ٹی، جے کے پی، این ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی۔ بعد ازاں انہوں نے بذات خود زمینی سطح پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
وجے کمار نے سیکورٹی فورسز اہلکاروں سے یاترا کو پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے بہتر آپسی تام میل رکھنے اور مشترکہ کاوشوں کو انجام دینے کی ہدایات دیں۔ قابل ذکر ہے کہ 43 دنوں پر محیط ماہ رواں کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے لئے امسال سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران 350 پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گے۔ امسال یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کے لئے جہاں پہلی دفعہ ”آر او پی“ پارٹی بھی ساتھ رہیں گی وہیں نگرانی کی خاطراینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال آٹھ لاکھ سے زائد یاتری پوترا شیو لنگم کے درشن کی خاطر وارد وادی ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined