قومی خبریں

اگر ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: کیجریوال

اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا۔

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا اروند کیجریوال نے کورونا کو شکست دے کر اتوار کو واپس اپنا کام کاج سنبھال لیا ہے، انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا۔ دہلی سمیت پورے ملک میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے پھر بھی گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ماسک پہننا اور سماجی دوری بنانا بہت ضروری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم پابندیاں لگائی جائیں، تاکہ لوگوں کا ذریعہ معاش اور روزگار چلتا رہے۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے کہا کہ کل ڈی ڈی ایم اے میٹنگ میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلی لہر کے مقابلے اس بار اموات میں بھی کمی آئی ہے اور لوگوں کو اسپتال کم جانا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز دہلی میں 20 ہزار کیسز سامنے آئے اور سات مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی، جب کہ تقریباً 1500 بستر بھرے ہوئے ہیں۔ وہیں، 7 مئی 2021 کو، 20 ہزار معاملے آئے تھے، تب 341 اموات ہوئی تھیں اور 20 ہزار بستر بھر گئے تھے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے وہ ویکسین ضرور لگوالیں۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے بھی کورونا ہوگیا تھا اور تقریباً سات آٹھ دن تک ہوم آئسولیشن میں رہا۔ آپ سب کی دعائیں اور آشیرواد ملا۔ آپ سب کی نیک خواہشات مل رہی تھیں، اس کے لیے تہ دل سے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ مجھے تقریباً دو دن سے بخار تھا، اس کے بعد میں مسلسل ٹھیک رہا۔ لیکن کووڈ کے پروٹوکول کے مطابق میں سات آٹھ دن تک گھر میں آئسولیشن میں رہا۔ اب میں آپ سب کی خدمت میں حاضر ہوں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کی رفتار بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہمیں ہمیشہ اس کی فکر تھی۔ اگرچہ میں ہوم آئسولیشن میں تھا لیکن فون پر اپنے وزیر صحت، تمام افسران اور چیف سکریٹری سمیت ہر کسی سے مسلسل رابطے میں تھا۔ دہلی میں جس طرح سے کورونا کی رفتار بڑھ رہی ہے اور اس کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے انتظامات کی میں مسلسل نگرانی کر رہا تھا۔ پورے ملک میں کورونا بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور دہلی میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دہلی میں رفتار بہت تیز ہے۔ کل کے ہیلتھ بلیٹن میں تقریباً 20 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ آج شام آنے والے ہیلتھ بلیٹن میں تقریباً 22 ہزار نئے کیس آنے کا امکان ہے۔ آئے دن کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، یہ تشویشناک بات ہے۔ لیکن جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں ان تمام اعداد و شمار کا تجزیہ کر کے کہہ رہا ہوں۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے کہا کہ اس لہر کے دوران مرنے والوں کی تعداد بھی بہت کم ہو رہی ہے اور لوگوں کو اسپتال جانے کی ضرورت بھی کم پڑی ہے۔ میں نے یہ ڈیٹا اس لیے شیئر نہیں کئے کہ اب ہم ماسک پہننا چھوڑ دیں گے اور غیر ذمہ دار ہو جائیں گے۔ میں نے یہ ڈیٹا اس لیے بتایا کہ گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ ماسک پہننا سب سے اہم ہے۔ بہت سے لوگ مجھ سے سوال کر رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن ہوگا۔ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے۔ اگر آپ ماسک پہنیں گے، تو دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں لگے گا۔ ماسک پہن کر گھر سے باہر نکلیں۔ اگر ضروری نہ ہو تو چند دنوں تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔ لیکن ماسک پہننا اور سماجی دوری رکھنا بہت ضروری ہے۔ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے اور ہمارا لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined