قومی خبریں

اگر ہمت ہے تو ان کی حکومت کو گرا کر دیکھو: ادھو ٹھاکرے

دوران خطاب ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کا نام لئے بغیر کہا کے ان کی حکومت مستحکم ہے اور اگر ہمت ہے تو حکومت کو گرا کر دیکھو، پچھلے سال وزیر اعلی بننے کے بعد 60 سالہ ادھو ٹھاکرے کی یہ پہلی دسہرہ ریلی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کا نام لئے بغیر کہا کے ان کی حکومت مستحکم ہے اور اگر ہمت ہے تو ان کی حکومت کو گرا کر دیکھو، 60 سالہ ادھو ٹھاکرے کے پچھلے سال وزیر اعلی بننے کے بعد یہ پہلی دسہرہ ریلی ہے۔

Published: 25 Oct 2020, 11:59 PM IST

ممبئی: دسہرہ کے موقع پر اپنے قائد اور پارٹی صدر کے خطاب کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے شیو سینا کے حامیوں اور پارٹی ورکرس کو اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب پہلی بار شیو سینا کی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک میں منعقد نہیں ہوئی، جہاں پارٹی کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے تاکہ دسہرہ شام کو پارٹی کے سربراہ خطاب سن سکیں، بلکہ ریلی کا انعقاد آج ممبئی کے ایک آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

Published: 25 Oct 2020, 11:59 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس کے پیش نظر اختیار کی جا رہی احتیاطی تدابیر اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کرہ حفاظتی پروٹوکول کے پیش نظر مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، جو شیوسینا کے صدر بھی ہیں، نے وسطی ممبئی کے دادر میں شیواجی پارک گراؤنڈ کے سامنے سواتنتر ویر ساورکر آڈیٹوریم سے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا ہے۔

Published: 25 Oct 2020, 11:59 PM IST

پارٹی کارکنوں سے خطاب کرنے سے پہلے ٹھاکرے اور ان کے اہل خانہ نے سب سے پہلے شیواجی پارک میں پارٹی کے بانی بال ٹھاکرے کی یادگار پر عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ ریلی کے دوران آڈیٹوریم میں ارد گرد کے لوگوں کا صرف پچاس افراد پر مشتمل ایک منتخب گروپ موجود تھا، جس میں وزرا، رہنما بھی شامل تھے۔ عوام اور پارٹی ورکرس اور پارٹی کے بہی خواہوں کے لیے اس تقریب سے استفادہ کے پیش نظر، اس تقریب کا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

Published: 25 Oct 2020, 11:59 PM IST

دوران خطاب ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کا نام لئے بغیر کہا کے ان کی حکومت مستحکم ہے اور اگر ہمت ہے تو ان کی حکومت کو گرا کر دیکھو، 60 سالہ ادھو ٹھاکرے کے پچھلے سال وزیر اعلی بننے کے بعد یہ پہلی دسہرہ ریلی ہے۔ وہ 27 نومبر کو بطور وزیر اعلیٰ اپنے دفتر میں ایک سال مکمل کریں گے۔ 19 جون 1966 کو اپنے قیام کے بعد سے دسہرہ ریلی شیو سینا کے پروگراموں میں خصوصی اہمیت کا ایک اہم پروگرام رہا ہے۔ جو شیواجی پارک میں منعقد کیا جاتا رہا، تاہم اس بار کورونا کے باعث پہلی بار یہ دسہرہ ریلی دوسری جگہ منعقد کی گئی۔

Published: 25 Oct 2020, 11:59 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Oct 2020, 11:59 PM IST