
سنگاپور میں شانگری-لا ڈائیلاگ میں حصہ لیتے ہوئے سی ڈی ایس انل چوہان/تصویر @HQ_IDS_India
ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے سنگاپور میں منعقد شانگری-لا ڈائیلاگ میں حصہ لیتے ہوئے دہشت گردی کو لے کر پاکستان کو آئینہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا، ’صرف ہندوستان نہیں بدلا، حکمت عملی بھی بدل گئی ہے‘۔
Published: undefined
شانگری-لا ڈائیلاگ ایشیا کا اہم دفاعی فورم ہے۔ اس کا انعقاد جمعہ سے اتوار تک ہوگا۔ اس اہم مکالمے کے دوران جنرل چوہان نے ’مستقبل کی جنگیں اور جنگی طریقے‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے ایک خصوصی نشست میں حصہ لیا جس میں انہوں نے ’مستقبل کے چیلنجز کے لیے ڈیفنس اینوویشن سالیوشن‘ موضوع پر اپنی بات رکھی۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سی ڈی ایس انل چوہان نے صاف طور پر کہا کہ ہندوسستان اب بغیر حکمت عملی کے نہیں چل رہا ہے۔ اگر پاکستان کی طرف سے صرف دشمنی ہی ملے تو دوری ہی سب سے بہتر حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے آگے کہا، ’جب ہم نے آزادی پائی تھی، تب پاکستان سماجی ترقی، جی ڈی پی، فی شخص آمدنی سے لے کر ہر پیمانے پر ہم سے آگے تھا۔ لیکن آج ہندوستان معیشت، انسانی ترقی، سماجی ہم آہنگی سمیت ہر مورچے پر آگے ہے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
Published: undefined
سی ڈی ایس انل چوہان نے سال 2014 کی پہل کو یاد دلاتے ہوئے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی حلف برداری تقریب میں پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو مدعو کیا تھا، لیکن تالیاں بجانے کے لیے دو ہاتھ چاہیے ہوتے ہیں، اگر بدلے میں صرف دشمنی ہی ملے تو فی الحال دور بنائے رکھنا بھی ایک سمجھداری بھری حکمت عملی ہے۔‘‘
Published: undefined
جنرل چوہان نے سنگاپور میں منعقد پروگرام کے دوران آسٹریلیا، یورپی یونین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان، نیدر لینڈ، نیوزی لینڈ، فلیپنس، سنگاپور، برطانیہ، سمیت کئی ملکوں کے سینئر دفاعی افسروں اور فوجی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ بھی کی۔ اس دوران انڈو-پیسفک علاقے میں فوجی تعاون بڑھانے، دفاعی ساجھیداری کو مضبوط کرنے اور مشترکہ سیکوریٹی چیلنجز سے نپٹنے پر بات چیت ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined