قومی خبریں

یدی یورپا تو گرانٹ نہیں لا سکے، کیا بومئی کو کامیابی ملے گی؟ سدارمیا کا سوال

کورونا انفیکشن کے تعلق سے سدارمیا نے کہا کہ ہمسایہ ریاستوں کیرالہ اور مہاراشٹرا میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے، اس لئے وہاں سے کرناٹک آنے والوں کی ٹیسٹنگ ہونی چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

میسور: کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورسابق وزیراعلی سدارمیا نے سوال کیا ہے کہ جب سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا مرکز سے گرانٹ نہیں لاسکے، تو کیا جنتادل سے بی جے پی میں گئے وزیراعلیٰ باسوراج بومئی کے لئے ایسا کرپانا ممکن ہے؟ کانگریس کی ڈویژنل سطح کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کو میسورپہنچے سدارمیا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کووڈ انتظام اورسیلاب کی صورت حال سے نمٹنے میں ناکامی کے لئے حکمراں بی جے پی حکومت کی تنقید بھی کی۔

Published: undefined

سدارمیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’’ریاستی حکومت نے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کوئی راحت نہیں دی تھی۔ تقریباً دس ہزار بے گھروں کو معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ مرکز سے ریاست کی جی ایس ٹی کے حصے کے لئے یدی یورپا گرانٹ نہیں لاسکے۔ کیا مسٹربومئی لائیں گے یہ تمام گرانٹ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی صورت حال کو سنجیدگی سے لیناچاہیے ورنہ ممکنہ تیسری لہر سے پوری ریاست متاثرہوگی۔

Published: undefined

سدارمیا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ تمام اقدامات پہلے سے ہی کیے جانے چاہئیں اورحکومت کو وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری اقدام اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی وارننگ دی کہ ہمسایہ ریاستوں کیرالہ اور مہاراشٹرا میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے، اس لئے وہاں سے کرناٹک آنے والوں کی جانچ اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وسیع انتظامات کئے جانے چاہئیں، ورنہ اس کاانجام بہت بھیانک ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined