قومی خبریں

ووٹر لسٹ میں ہیر پھیر ہوئی تو افسران کے خلاف ایف آئی آر کرائیں گے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر عمل کو لے کر بی جے پی پر فرضی ووٹ بنوانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ہیر پھیر ثابت ہوئی تو افسران اور ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کرائی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے مقصد سے فرضی ووٹ بنوانے کی سازش کر رہی ہے اور اگر ووٹر لسٹ میں کسی بھی طرح کی ہیر پھیر سامنے آئی تو اس کے ذمہ دار افسران اور ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ ووٹر لسٹ کے خصوصی گہری نظرثانی کے عمل کے ذریعے بی جے پی ایک بار پھر فرضی ووٹر تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ حکمراں جماعت جمہوری اقدار کو پامال کرنے پر آمادہ ہے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی ثابت ہوئی تو صرف فرضی ووٹ بنوانے والے ہی نہیں بلکہ اس عمل میں شامل سرکاری افسران اور ملازمین بھی قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔

سماجوادی پارٹی کے ریاستی دفتر، لکھنؤ میں مختلف اضلاع سے آئے کارکنان اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے بتایا کہ ایف آئی آر کا ایک باقاعدہ مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جو پارٹی کے تمام بوتھ لیول ایجنٹس اور بوتھ انچارجز کو بھیجا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری قانونی کارروائی کی جا سکے۔

Published: undefined

انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ووٹر لسٹ کے ہر مرحلے پر نظر رکھیں اور کسی بھی بے ضابطگی کی فوری اطلاع دیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ 2027 کے اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنانے کے لیے کارکنان کو متحد ہو کر گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کرنا ہوگا اور پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو عام لوگوں تک پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے بی جے پی کی مبینہ سازشوں کے خلاف چوکس رہنے کی بھی اپیل کی۔

سماجوادی پارٹی کے صدر نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ریاست میں زمین مافیا کی طرح کام کر رہی ہے اور سرکاری و غریبوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی اور لوٹ اپنے عروج پر ہے اور کوئی بھی محکمہ اس سے محفوظ نہیں۔

Published: undefined

ووٹر لسٹ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کا عمل دراصل این آر سی جیسا ہے اور جو کام وزارتِ داخلہ کا تھا، وہ بی جے پی حکومت الیکشن کمیشن سے کرا رہی ہے۔ اکھلیش یادو کے مطابق ایس آئی آر کے بعد بھی ووٹر لسٹ میں خامیاں سامنے آ رہی ہیں اور وزیر اعلیٰ خود تسلیم کر چکے ہیں کہ تقریباً چار کروڑ ووٹ کٹ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined