قومی خبریں

ہماچل میں کانگریس کی حکومت بنی تو کابینہ کے پہلے اجلاس میں ایک لاکھ ملازمتوں پر مہر ثبت ہوگی، پرینکا گاندھی کا وعدہ

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر ہماچل پردیش میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ایک لاکھ سرکاری عہدے پر کرنے کی منظوری دی جائے گی اور پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے گا

پرینکا گاندھی / تصویر ٹوئٹر / @priyankagandhi
پرینکا گاندھی / تصویر ٹوئٹر / @priyankagandhi 

شملہ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہماچل پردیش میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کئی اعلانات کئے۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہماچل پردیش میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ایک لاکھ سرکاری عہدے پر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے گا۔

Published: undefined

ہماچل پردیش کے سولن میں کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ کل 5 لاکھ لوگوں کو روزگار دیا جائے گا، جن میں سے ایک لاکھ نوکریوں کا فیصلہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی کر دیا جائے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں پرانی پنشن بحالی پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 2 لاکھ ملازمین کو ان کی واجبات ادا کی جائیں گی۔ ہماچل پردیش میں کانگریس کی ’پریورتن پرتیگیا ریلی‘ کے دوران پرینکا گاندھی نے ہماچل پردیش کی تشکیل کے دوران اندرا گاندھی کے تعاون کو بھی یاد دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ہماچل پردیش کے ساتھ روحانی اور دل کا رشتہ رہا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملازمین پنشن کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن بی جے پی حکومت نے پنشن منسوخ کر دی۔ دلیل یہ دی جاتی ہے کہ ملازمین کے لئے پیسے نہیں ہیں، جبکہ صنعتکاروں کے قرضے معاف کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بے روزگار ہیں، پانچ سالوں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں اور پھلوں کی قیمتیں تک بڑے صنعتکار طے کرتے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، پرینکا گاندھی نے اگنی ویر اسکیم کے حوالہ سے بھی مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ جو نوجوان ملک کے لئے شہید ہونے کو تیار ہیں حکومت انہیں ٹھیکے پر رکھے گی۔ انہوں نے کورونا کے دور میں پی پی ای کٹس میں گھپلے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کورونا کے دوران ایک گھوٹالہ ہوا ہے۔ مہنگائی پر حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ایک ہزار روپے کا سلنڈر مل رہا ہے۔ اتنا مہنگا سلنڈر کون خریدے گا؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined