قومی خبریں

اگر سمیر وانکھیڈے ہندو ہوتے تو ان سے اپنی بیٹی کی شادی نہیں کرتا، سمیر کے پہلے سسر کا بیان

سمیر وانکھیڈے کی پہلی بیوی کے والد نے کہا کہ سب کو معلوم تھا کہ سمیر مسلمان ہیں اور وہ یو پی ایس سی کی تیاری کے وقت مسجد میں نماز پڑھتے تھے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کا ماضی ان کے لئے جی کا جنجال بنتا جا رہا ہے۔ کئی طرح کے الزامات کے بیچ اب ان کی پہلی بیوی ڈاکٹر شبانہ کے والد ڈاکٹر زاہد قریشی نے نیوز پورٹل اے بی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ محبت کی شادی نہیں تھی بلکہ ارینج میرج تھی اور شادی سے پہلے دونوں خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے اور یہ بھی جانتے تھے کہ وہ مسلمان ہیں، ان کا پورا خاندان مسلمان تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے پاس مسلمان بن کر ہی آئے تھے۔

Published: undefined

زاہد قریشی نے بتایا کہ اس وقت سمیر وانکھیڈے یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے تھے اور نماز کے لئے مسجد جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو ابھی خبروں سے ہی پتہ لگا ہے کہ وہ ہندو ہیں۔ قریشی نے کہا کہ بیٹی کی طلاق ہونے کے بعد وہ اس غم کو پی چکے تھے لیکن جب یہ معاملہ خبروں میں آیا تو انہیں بولنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

شبانہ کے والد نے کہا کہ وانکھیڈے شادی سے پہلے کے سرٹیفیکیٹ دکھا رہے ہیں لیکن زاہدہ سے شادی کے بعد کے سرٹیفیکیٹ نہیں دکھا رہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے پتہ تھا کہ ان کے سمدھی کا نام داؤد ہے۔ زاہد قریشی نے کہا کہ جس وقت شادی ہوئی تو وہ مسلمان تھے اور سب کو پتہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے کون سے ریزرویشن کوٹے کے تحت نوکری حاصل کی ہے۔

Published: undefined

سمیر وانکھیڈے کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہیں اور اب لوگ یہ کہنے لگے ہیں کہ انہوں نے نوکری کے لئے یا شادی کے لئے اپنے مذہب کے تعلق سے غلط بیان دیا ہے، کیونکہ دونوں کا ایک وقت میں صحیح ہونا تھوڑا مشکل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined