قومی خبریں

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قدم نہیں اٹھایا تو دنیا کے نقشہ سے نام و نشان مٹا دیں گے: فوجی چیف جنرل اوپیندر دویدی

فوجی چیف نے کہا کہ ’’اس بار ہم آپریشن سندور 1.0 جیسا صبر نہیں دکھائیں گے۔ اس بار ہم کچھ ایسا کریں گے جس سے پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ جغرافیہ میں اپنی جگہ بنائے رکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، تصویر سوشل میڈیا

 

آج صبح ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران پاکستان کے تقریباً ایک درجن طیاروں کو مار گرانے کا انکشاف کیا تھا، اور اب فوجی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف قدم نہیں اٹھاتا تو دنیا کے نقشہ سے اس کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔

Published: undefined

ہندوستانی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے ہمسایہ ملک پاکستان کو دہشت گردی روکنے کی سخت تنبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان دنیا کے نقشے پر موجود رہنا چاہتا ہے تو اسے ہر قیمت پر دہشت گردی روکنی ہوگی، ورنہ ہم صبر کا دامن چھوڑ دیں گے اور پاکستان کا دنیا کے نقشہ سے نام و نشان مٹا دیں گے۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ سوچنا اور فیصلہ کرنا اب پاکستان کا کام ہے کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ میں اپنی جگہ برقرار رکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پڑوسی ملک کو ہر حال میں اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی روکنی ہی ہوگی۔

Published: undefined

یہ بیانات جنرل دویدی نے راجستھان کے انوپ گڑھ میں ایک فوجی چوکی پر خطاب کے دوران دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج اس بار کوئی ضبطِ نفس نہیں دکھائے گی۔ اگر اسلام آباد دہشت گردی پر قابو نہ پائے اور دہشت گردوں کی سپلائی بند نہ کرے، تو ’آپریشن سندور 2.0‘ سے پرہیز نہیں کیا جائے گا اور اس دوران ہم صبر سے قطعی کام نہیں لیں گے۔ فوجی چیف نے کہا کہ ’’اس بار ہم آپریشن سندور 1.0 جیسا صبر نہیں دکھائیں گے۔ اس بار ہم کچھ ایسا کریں گے جس سے پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ جغرافیہ میں اپنی جگہ بنائے رکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ اگر پاکستان جغرافیہ میں اپنی جگہ برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے دہشت گردی روکنی ہوگی۔‘‘ انہوں نے فوجیوں کو بھی تیار رہنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ’’اگر بھگوان نے چاہا تو آپ کو جلد ہی موقع ملے گا۔ نیک خواہشات۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جنرل دویدی کی یہ تنبیہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے اُس بیان کے بعد آئی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی فوج نے مئی میں آپریشن سندور کے دوران امریکی ساختہ ایف-16 اور چینی ساختہ جے ایف-17 سمیت 10 سے 12 پاکستانی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ ایئرچیف مارشل نے یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گرد چاہے پاکستان میں کتنی ہی دور یا کہیں بھی پناہ گاہیں بنا لیں، ہندوستانی فضائیہ کے پاس انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ایئر چیف مارشل نے یہ بات جمعہ کو اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined