تصویر سوشل میڈیا
پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے تحت کی گئی کارروائی کے بعد پورے ملک میں حب الوطنی کا ماحول ہے۔ اس پس منظر میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کا ایک جذباتی بیان سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
Published: undefined
تیج پرتاپ یادو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، ’’اگر میری پائلٹ ٹریننگ ملک کے کسی کام آ سکتی ہے، تو میں تیج پرتاپ یادو ہر وقت ملک کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔ میں نے بھی پائلٹ کی تربیت حاصل کی ہے اور اگر ملک کے لیے جان بھی چلی جائے تو خود کو خوش نصیب سمجھوں گا۔ جے ہند!‘‘ انہوں نے اس پیغام کے ساتھ اپنے تربیتی دنوں کی ایک تصویر اور پائلٹ لائسنس کی فوٹو بھی شیئر کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ تیج پرتاپ یادو نے بہار فلائنگ انسٹی ٹیوٹ سے باقاعدہ پائلٹ کی تربیت حاصل کی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر قومی اور سماجی مسائل پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہیں۔
پہلگام حملے میں 26 شہریوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے کئی تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا۔ فوجی ذرائع کے مطابق ’آپریشن سندور‘ ایک مکمل انٹیلی جنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ اسٹرائیک تھی جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے۔
Published: undefined
تیج پرتاپ یادو نے اس کارروائی کی کھل کر حمایت کی اور کہا کہ وہ ہر محاذ پر ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار ہیں۔ ان کے بیان کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ لوگوں نے ان کے جذبے اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس وقت جبکہ سرحدی صورتحال نازک ہے، تیج پرتاپ یادو کی جانب سے دیے گئے اس پیغام کو ایک مثبت علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined