قومی خبریں

’منور فاروقی کا شو ہوا تو اس جگہ کو آگ لگا دوں گا‘، بی جے پی رکن اسمبلی کا اعلان

بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ کامیڈین منور فاروقی نے ہندو دیوی دیوتاؤں پر مذاق اڑایا تھا اور اس کے شو کو اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

منور فاروقی، تصویر آئی اے این ایس
منور فاروقی، تصویر آئی اے این ایس 

اسٹینڈ اَپ کامیڈین منور فاروقی کا شو حیدر آباد میں ہونے والا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر منظر عام پر آئی، ہندوتوا طاقتوں نے اس تقریب کے خلاف ماحول بنانا شروع کر دیا ہے۔ حتیٰ کہ ایک بی جے پی رکن اسمبلی نے تو یہاں تک اعلان کر دیا ہے کہ اگر منور فاروقی کا شو ہوا تو پروگرام والی جگہ کو نذرِ آتش کر دیا جائے گا اور منور فاروقی کی پٹائی بھی کی جائے گی۔ دراصل سوشل میڈیا پر حیدر آباد کے گوشہ محل انتخابی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ اس میں ٹی راجہ سنگھ نے کامیڈین منور فاروقی کا شو منعقد کرنے پر انھیں پیٹنے کی دھمکی دی ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں راجہ سنگھ نے کہا ہے کہ کامیڈین منور فاروقی نے ہندو دیوی دیوتاؤں پر مذاق اڑایا تھا اور اس کے شو کو اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اگر انھیں حیدر آباد میں شو کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تو جہاں بھی پروگرام ہوگا، ہم اس کی پٹائی کریں گے۔ جو کوئی بھی اسے جگہ کی پیشکش کرے گا، ہم اس جگہ کو آگ لگا دیں گے۔ اگر وہ تلنگانہ آتے ہیں تو ہم یقیناً انھیں ہمارے بھگوان رام کو گالی دینے کے لیے سبق سکھائیں گے۔ یہ ایک چیلنج ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ منور فاروقی نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر مطلع کیا کہ آئندہ 20 اگست کو حیدر آباد میں ان کا شو ’ڈونگری ٹو نو وہیئر‘ منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 499 روپے سے شروع ہوگی اور آن لائن ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم پر فروخت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسٹینڈ اَپ کامیڈین منور فاروقی 9 جنوری کو حیدر آباد میں پروگرام کرنے والے تھے، لیکن تلنگانہ میں کووڈ-19 معاملوں میں اضافہ کے سبب اسے رد کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

تازہ پروگرام کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر شو نہیں ہونے دے گی۔ ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے نوجوانوں کو فاروقی کے پروگرام کو کسی بھی قیمت پر روکنے کی اپیل کی ہے۔ راجہ سنگھ نے تلنگانہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) ایم مہندر ریڈی کو خط بھی لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ منور کو شو کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، کیونکہ اس کا مطلب ہے ہندو مذہب اور دیوتاؤں کے خلاف نفرت پیدا کرنا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined