قومی خبریں

’2027 کے اسمبلی انتخاب میں شکست ملی تو سماجوادی پارٹی چنبل چلی جائے گی‘، اکھلیش یادو کا اعلان

اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ ’’انڈیا بلاک سے متعلق میں کسی طرح کی بحث نہیں چاہتا، کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ انڈیا بلاک متحد رہے تبھی بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ آئندہ سال ہونے والے انتخاب کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں اور اکھلیش بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کر رہے ہیں۔ ایک تازہ بیان میں انھوں نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اتر پردیش کا انتخاب اس بار آخری انتخاب ہوگا۔ اگر ہماری پارٹی 2027 میں ہونے والا انتخاب ہار جاتی ہے تو پوری سماجوادی پارٹی چنبل چلی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں انتخابی ایجنسیوں کا غلط استعمال بہت بڑی سطح پر کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی پر طنز کستے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ڈالر جتنا اوپر جائے گا، روپیہ اتنا ہی نیچے آئے گا، جس سے چائے مزید مہنگی ہو جائے گی۔‘‘ انھوں نے اسمارٹ میٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسمارٹ سٹی مین اسمارٹ میٹر لگائے گئے تھے، جسے اکھاڑ پھینک دیا گیا ہے۔ بی جے پی کے وزیر بے ایمانی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا محکمہ وزیر اعلیٰ یوگی کے ذریعہ چھین لیا گیا اور انھیں ہاف کر دیا گیا ہے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آنے والے وقت میں کئی بی جے پی اراکین اسمبلی کے ٹکٹ بھی صاف ہو جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

اکھلیش یادو نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ نے مغربی بنگال میں دیکھا ہوگا کس طرح ممتا دیدی پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ جب سے ملک میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے، تب سے مقبول وزرائے اعلیٰ پر سنگین دفعات لگا کر ان پر ایف آئی آر درج کر انھیں پریشان کیا جا رہا ہے، جو جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ اکھلیش کہتے ہیں کہ ’’میں نے راہل گاندھی کے ساتھ انڈیا بلاک کو لے کر ہوئی ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ ٹی ایم سی میں کئی لوگ میرے اچھے دوست ہیں اور مجھے پورا بھروسہ تھا کہ ان کی بڑی جیت ہونے جا رہی ہے۔‘‘ ان کا اشارہ انتخاب میں ہوئی دھاندلی کی طرف تھا۔

Published: undefined

انڈیا بلاک کے بارے میں اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ ’’انڈیا بلاک سے متعلق میں کسی طرح کی بحث نہیں چاہتا، کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ انڈیا بلاک متحد رہے تبھی بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ بی جے پی 403 سیٹوں پر تیاری کر رہی ہے اور ہم بھی 403 سیٹوں پر تیاری کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب انڈیا بلاک ڈبل تیاری کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined