قومی خبریں

اگر بی جے پی کا بس چلے تو وہ انتخاب کرائے ہی نہیں: سچن پائلٹ

سچن پائلٹ کا کہنا ہے کہ ’’میونسپل اور پنچایتی راج انتخابات بھی ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد کرائے جا رہے ہیں۔ اگر بی جے پی کا بس چلے تو وہ انتخاب کرائے ہی نہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سچن پائلٹ / ویڈیو گریب</p></div>

سچن پائلٹ / ویڈیو گریب

 

راجستھان کے ٹونک میں کانگریس رکن اسمبلی سچن پائلٹ نے بہار اسمبلی انتخاب کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخاب کے دوران لوگوں کے کھاتوں میں 10-10 ہزار روپے ڈالے گئے، لیکن الیکشن کمیشن نے اس پر کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ سچن پائلٹ نے سوال اٹھایا کہ کیا کرناٹک انتخاب میں بھی اس طرح کے حالات دیکھنے کو ملیں گے؟ ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے کردار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر کے متعلق راہل گاندھی نے تمام ثبوت پیش کر دیے، لیکن کسی بھی سطح پر کارروائی نہیں کی گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اب راجستھان میں بھی ایس آئی آر کا عمل شروع ہو چکا ہے اور کانگریس کی جانب سے مقرر کردہ بی ایل اے اس عمل پر نگرانی رکھ رہے ہیں۔ سچن پائلٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ راجستھان میں ووٹ چوری جیسا کوئی معاملہ سامنے نہیں آئے گا، لیکن اگر ایسا ہوا تو وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے انتا اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس کی جیت پر بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت کانگریس اور پارٹی کے امیدوار پرمود جین بھایا کے کام اور بھروسے کا نتیجہ ہے۔ سچن پائلٹ کے مطابق بی جے پی نے ضمنی انتخاب میں پوری طاقت جھونک دی تھی، لیکن رائے دہندگان نے کانگریس کو مکمل حمایت دی۔

Published: undefined

راجستھان میں میونسپل اور پنچایتی راج انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے کہا کہ انتا ضمنی انتخاب ہائی کورٹ کے ذریعہ بی جے پی رکن اسمبلی کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میونسپل اور پنچایتی راج انتخابات بھی ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد ہی کرائے جا رہے ہیں۔ سچن پائلٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’’اگر بی جے پی کا بس چلے تو وہ انتخاب کرائے ہی نہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined