قومی خبریں

عالمی کپ: ہندوستان-نیوزی لینڈ مقابلہ منسوخ، ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ بارش کی نذر

ناٹنگھم میں ٹھہر ٹھہر کر بارش ہو رہی ہے اور موسم کی پیش گوئی کے مطابق لنچ کے وقت تک بارش بند ہو سکتی ہے، اس سے اس میچ کے اووروں کو کم کئے جانے کا خدشہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندستان۔ نیوزی لینڈ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

ناٹنگھم: انگلینڈ میں جاری آئی سی سی عالمی کپ میں ہندستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہائی وولٹیج مقابلہ بارش کی وجہ سے بغیر ٹاس ہوئے منسوخ اعلان کردیا گیا۔ میچ کے منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

عالمی کپ میں پچھلے چار دنوں میں یہ تیسرا میچ منسوخ ہوا ہے اور ٹورنامنٹ میں اب تک چوتھا میچ منسوخ ہوا ہے۔ میچ منسوخ ہونے سے ہندستان اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے۔ نیوزی لینڈ کے اب چار میچو ں سے سات پوائنٹ ہوگئے ہیں اور دس ٹیموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا چار میچو ں میں چھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے، ہندستان تین میچوں میں پانچ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور میزبان انگلینڈ تین میچوں میں چار پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

ٹورنامنٹ میں چوتھامیچ منسوخ ہوجانے سے یہ عالمی کپ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ منسوخ ہوجانے والے میچوں کا عالمی کپ بن گیا ہے۔ اس سے پہلے 1992اور 2003کے عالمی کپ میں دو دو میچ منسوخ ہوئے تھے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز، پاکستان اور سری لنکا اور بنگلہ دیش اور سری لنکا کا مقابلہ بارش کی نذر ہوچکے ہیں۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

عالمی کپ میچوں کے بارش کی وجہ سے اس طرح منسوخ ہوجانے سے کرکٹ کے شائقین کو بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ میچ منسوخ ہوجانے کے بعد امپائروں نے بھی کہاکہ یہ نہایت افسوسناک ہے لیکن موسم پر کسی کازور نہیں ہے۔ گرونڈس مین نے بہت محنت کی لیکن بار بار بارش آنے سے میچ کے امکانات مسلسل معدوم ہوتے گئے۔ دھوپ بھی نہیں نکلی تھی اور ہوا بھی نہیں چل رہی تھی۔ گراونڈس مین نے کئی مرتبہ کورس کو اندر باہر کیا لیکن آخر کار امپائروں کو میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

ہندوستان اور نیوزی لینڈا کا مقابلہ منسوخ، ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ بارش کی نذر

انگلینڈ کے ناٹنگھم میں ٹرینٹ برج میدان پر ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا مقابلہ لگاتار بارش کی وجہ سے منسوخ کر دینا پڑا پڑا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس میچ کا ایک ایک پوئنٹ شیئر کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں اس سے قبل تین میچ بارش کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ ایک میچ میں ڈکورتھ لوئس ضابطہ کے تحت فیصلہ ہوا تھا۔ نیوزی لینڈ اب تک اپنے تینوں میچ اور ہندستان دونوں میچ جیت چکا ہے۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

ہندوستان بنام نیوزی لینڈ میچ بارش میں دھُلنے کا خدشہ، بونداباندی جاری

ہندوستان بنام نیوزی لینڈ مقابلہ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ لگاتار بنا ہوا ہے۔ میدان کا معائنہ کرنے کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کر دیا جائے گا۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

پانچ بجے میدا ن کا معائنہ ہوگا

ناٹنگھم: ہندستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آئی سی سی مقابلے میں جمعرات کو میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوگئی۔ میچ میں جب میدان کا معائنہ ہوتھا تو پھر تیز بارش آنے کی وجہ سے میچ کے شروع ہونے میں مزید تاخیر ہوگئی اور اب بارش رک جانے کے بعد ہندستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے پچ اور میدان کا معائنہ ہوگا۔

ہندستان۔نیوزی لینڈ کے مابین اس مقابلے میں بارش ہونے کا اندیشہ کل ہی ظاہر کردیا گیا تھا۔ امپائروں نے پچ اور میدان کا معائنہ کرنے کے بعد پچ کو تو ٹھیک بتایا لیکن میدان کے کچھ حصہ گیلے تھے، جنہیں سکھایا جانا تھا۔ اب بارش رک چکی ہے، کور ہٹائے جارہے ہیں اور ہندستانی وقت کے مطابق شام کو پانچ بجے پچ اور میدان کا معائنہ ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچ بارش کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ ایک میچ میں ڈکورتھ لوئس ضابطہ کے تحت فیصلہ ہوا تھا۔ نیوزی لینڈ اب تک اپنے تینوں میچ اور ہندستان دونوں میچ جیت چکا ہے۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

ہندوستان بنام نیوزی لینڈ مقابلہ بارش سے بدمزہ، ٹاس ہوگا یا نہیں، تذبذب برقرار

لگاتار بوندا باندی کی وجہ سے ہندوستان بنام نیوزی لینڈ مقابلہ پر منسوخ ہو جانے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ کچھ دیر کے لئے کور ضرور ہٹا لئے گئے ہیں لیکن ٹاس ہوگا یا نہیں اس پر تاحال تذبذب برقرار ہے۔ میچ اگر منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوئنٹ حاصل ہو جائے گا۔ عالمی کپ 2019 میں اب تک نیوزی لینڈ اپنے تینوں میچ اور ہندستان دونوں میچ جیت چکا ہے۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

بارش تیز، میدان پر کور واپس لائے گئے

ناٹنگھم: ہندستان اور نیوزی لیند کے مابین آئی سی سی عالمی کپ مقابلے میں جمعرات کو میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوگئی۔ میچ میں جب میدان کا معائنہ ہونا تھا تو پھر تیز بارش آنے کی وجہ سے میچ کی شروعات میں مزید تاخیر ہوگئی۔

ہندستان۔ نیوزی لینڈ کے مابین اس مقابلہ میں بارش ہونے کا اندیشہ کل ہی ظاہر کردیا گیا تھا۔ امپائروں نے پچ اور میدان کا معائنہ کرنے کے بعد پچ کو ٹھیک بتایا تھا پر میدان کے کچھ حصے گیلے تھے لیکن اب تیز بارش کی وجہ سے صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ورنامنٹ میں اب تک تین میچ بارش کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ ایک میچ میں ڈکورتھ لوئس ضابطہ کے تحت فیصلہ ہوا تھا۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

ہندوستان-نیوزی لینڈ مقابلہ سے پہلے میدان پر بارش، میچ منسوخ ہونے کا خدشہ

کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد ناٹنگھم کے میدان پر ایک مرتبہ پھر سے بارش شروع ہو گئ ہے جہاں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کھیلا جانا ہے۔ بارش کی وجہ سے ٹاس میں بھی تاخیر ہوئی ہے جو کہ 2.30 بجے ہونا تھا۔ میدان کا معائنہ کئے جانے کے بعد میچ کے حوالہ سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مقابلہ پر بارش کا خطرہ

عالمی کپ 2019 کے دوران انگلینڈ کے موسم پر خوب بحث ہو رہی ہے۔ کرکٹ کے اس اہم ترین ٹورنامنٹ میں اب تک 17 میں سے 3 میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں۔ آج ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہونے جا رہا ہے اور اس میچ پر بھی بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ناٹنگھم میں ٹھہر ٹھہر کر بارش ہو رہی ہے اور موسم کی پیش گوئی کے مطابق لنچ کے وقت تک بارش بند ہو سکتی ہے، اس سے اس میچ کے اووروں کو کم کئے جانے کا خدشہ ہے۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے لئے ٹاس دوپہر 2.30 (ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق) بجے ہونا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹاس بھی ہو پاتا ہے یا نہیں۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Jun 2019, 2:10 PM IST