قومی خبریں

’بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی سازش کو بے نقاب کروں گی‘، ممتا بنرجی نے ایس آئی آر کے خلاف شروع کیا دھرنا

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں ان ووٹرس کو، جنھیں الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیا ہے، اس احتجاجی مظاہرہ والی جگہ پر لا کر کھڑا کروں گی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایس آئی آر کے خلاف دھرنا پر بیٹھی ممتا بنرجی، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ایس آئی آر کے خلاف دھرنا پر بیٹھی ممتا بنرجی، تصویر ’ایکس‘ @AITCofficial

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز ووٹر لسٹ سے مبینہ طور پر بڑی تعداد میں ووٹرس کا نام حذف کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔ اس قدم سے ترنمول کانگریس اور الیکشن کمیشن کے درمیان تصادم مزید بڑھ گیا ہے۔ کولکاتا کے اسپلینیڈ میٹرو چینل پر دھرنا شروع کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر بنگالی ووٹرس کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش تیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس دوران انھوں نے قسم بھی کھائی کہ وہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو بے نقاب کریں گی۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس چیف نے احتجاجی مظاہرہ کی ابتدا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بنگالی ووٹرس کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی بی جے پی و الیکشن کمیشن کی سازش کو بے نقاب کروں گی۔‘‘ انھوں نے اسٹیج سے الزام عائد کیا کہ ترمیم شدہ ووٹر لسٹ میں کئی ووٹرس کو مردہ قرار دیا گیا ہے، جسے کسی بھی حال میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’میں ان ووٹرس کو، جنھیں الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیا ہے، اس احتجاجی مظاہرہ والی جگہ پر لا کر کھڑا کروں گی۔‘‘

Published: undefined

یہ دھرنا و مظاہرہ وسطی کولکاتا میں دوپہر 2.15 بجے شروع ہوا۔ اس کا اعلان ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی نے پہلے ہی کر دیا تھا۔ انھوں نے الیکشن کمیشن پر سیاسی طور سے متاثر ہو کر کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے لاکھوں اہل ووٹرس حق رائے دہی سے محروم ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ تنازعہ الیکشن کمیشن کی نئی ووٹر لسٹ سامنے آنے کے بعد بڑھا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے 63.66 لاکھ ووٹرس کے نام لسٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ یہ مجموعی ووٹرس کا تقریباً 8.3 فیصد ہیں۔ اس کی وجہ سے بنگال میں ووٹرس کی تعداد 7.66 کروڑ سے گھٹ کر 7.04 کروڑ رہ گئی۔ اس کے علاوہ 60.06 لاکھ سے زیادہ ووٹرس کو جانچ کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آنے والے ہفتوں میں قانونی جانچ کے ذریعہ سے ان کی اہلیت مقرر کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’ہندوستان کو روس سے تیل درآمدگی کی اجازت دینے یا نہ دینے کا حق امریکہ کو کس نے دیا؟‘ کانگریس کا سوال