قومی خبریں

’میں انڈمان-نکوبار کی تباہی کے خلاف پوری طاقت سے کھڑا ہوں، آپ بھی میرے ساتھ جڑیں‘، راہل گاندھی کی عوام سے اپیل

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرے ساتھ جڑیے، عرضی پر دستخط کیجیے اور اس بیش قیمت ملکیت کو بچانے کی جنگ کا حصہ بنیے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

’’میں انڈمان اور نکوبار کی تباہی کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انڈمان اور نکوبار ہندوستان کی سب سے انمول قدرتی وراثتیں ہیں۔ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ان کی حفاظت کرنا میری ذمہ داری ہے۔‘‘ یہ بیان لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کیا ہے۔ انھوں نے اس پوسٹ کے ذریعہ انڈمان اور نکوبار الجزائر کو بچانے کی ایک مہم ’گرین اوور گریڈ‘ میں اپنی شرکت سے متعلق جانکاری فراہم کی ہے، ساتھ ہی عوام سے بھی اس مہم میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرے ساتھ جڑیے، عرضی پر دستخط کیجیے اور اس بیش قیمت ملکیت کو بچانے کی جنگ کا حصہ بنیے۔‘‘ اپنی پوسٹ میں راہل گاندھی نے مہم میں اپنی شرکت کا تصدیق نامہ بھی شیئر کیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’میں راہل گاندھی گریٹ نکوبار الجزائر کی تباہی کے خلاف ہوں۔ میں ’گرین اوور گریڈ‘ پیش قدمی کی حمایت کرتا ہوں اور اس مہم میں اپنا نام جوڑتا ہوں: نکوبار اہمیت رکھتا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل ایک دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے ’عالمی یومِ ماحولیات‘ (5 جون) کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی عوام، خصوصاً نوجوانوں سے ایک سوال کیا تھا۔ انھوں نے لکھا تھا کہ ’’اس عالمی یومِ ماحولیات پر میں ہر نوجوان ہندوستانی سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں: آپ کس طرح کا ہندوستان وراثت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ کیا ایسا ہندوستان، جہاں برساتی جنگلوں کو کیسینو بنانے کے لیے بلڈوز کر دیا گیا ہو، مرجانی چٹانیں نقشوں سے مٹا دی گئی ہوں، قبائلی برادریوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر دیا گیا ہو، اور ہماری سانسوں کی ہوا زہر میں تبدیل ہو گئی ہو؟ یا ایسا ہندوستان، جہاں ہماری قدرتی وراثت محفوظ ہو، قبائلی برادریاں محفوظ ہوں اور ترقی فطرت کے ساتھ مل کر آگے بڑھے، اس کے خلاف نہیں؟‘‘ ان سوالات کو سامنے رکھنے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ ’’اس وقت مودی حکومت گریٹ نکوبار جزیرے کو تباہ کر رہی ہے۔ ڈیڑھ کروڑ سے زائد درخت، صدیوں پرانی مرجانی چٹانیں اور ناقابل تلافی برساتی جنگلات تباہ کیے جا رہے ہیں... وہ بھی صرف ایک کاروباری شخص کو فائدہ پہنچانے کے لیے۔‘‘

Published: undefined

اس سوشل میڈیا پوسٹ میں عوام سے وہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ’’یہ آپ کی وہ میراث ہے جسے بلڈوزر سے روند دیا جا رہا ہے، اور اسے روکنے کی طاقت صرف آپ کے پاس ہے۔‘‘ بعد ازاں انھوں نے ایک عرضی پر دستخط کرنے کی گزارش کی ہے جس کو ’گرین اوور گریڈ‘ نام دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے ’لالچ پر سبزہ زاری کو ترجیح‘۔ راہل گاندھی نے اس سے قبل انڈمان و نکوبار الجزائر میں گزارے گئے کچھ خوشگوار لمحات کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان حسین قدرتی نظاروں کو بچانا ہے تو مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی، حکومت کو مجبور کرنا ہوگا کہ وہ انڈمان و نکوبار الجزائر سے متعلق پروجیکٹ کو روکے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined